Vinkmag ad

کراچی میں نوجوان کا کورنیا عطیہ، دو افراد کی آنکھیں روشن

Ophthalmologist performing cornea transplant surgery on a patient in a modern operating room

17 سالہ طالب علم شیر علی کے کورنیا عطیہ کرنے سے دو افراد کی بینائی بحال ہو گئی۔ شیر علی دماغ کی رگ پھٹنے کے باعث سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) لائے گئے۔ دو دن کی مسلسل کوششوں کے باوجود ان کی طبیعت نہ سنبھلی۔ بالاۤخر ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

شیر علی کا ایس آئی یو ٹی سے تعلق بہت گہرا تھا۔ آٹھ سال کی عمر میں ان کی والدہ نے انہیں گردہ عطیہ کیا جو تقریباً 10 سال تک کام کرتا رہا۔ بعد ازاں وہ دوبارہ ڈائلیسز پر آ گئے جہاں دوسری بار پیوندکاری ان کی منتظر تھی۔

غم کی اس گھڑی میں ان کی فیملی نے ان کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سات جنوری کو شیر علی کے کورنیا عطیہ کے ذریعے دو افراد کی آنکھیں روشن ہو گئیں۔ ان میں 45 سالہ شخص اور 21 سالہ طالب علم شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کان کی ازسرنو تشکیل

Read Next

اوپن اے آئی کا نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ متعارف

Leave a Reply

Most Popular