سن برن (Sunburn) جلد کی ایک تکلیف دہ حالت ہے جو سورج کی شعاعوں یا تیزدھوپ میں زیادہ دیر رہنے سے ہوتا ہے۔ اس میں جلد سرخ، گرم اور حساس ہوجاتی ہے۔ ااس کی علامات عموماً چند گھنٹوں میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ سن برن میں آرام کے لیے جلد کو ٹھنڈا رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر سے مدد مل سکتی ہے، جبکہ اس سے بچاؤ کے لیے دھوپ سے جلد کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
علامات
سن برن کی علامات یہ ہو سکتی ہیں:
٭ جلد سرخ یا سوجن زدہ ہونا
٭ جلد کا گرم محسوس ہونا
٭ درد، حساسیت یا خارش ہونا
٭ پانی سے بھرے چھوٹے چھالے بننا
٭ سن برن کی شدید صورت میں سر درد، بخار، متلی یا تھکاؤٹ
٭ آنکھوں میں درد یا ریت جیسا احساس ہونا
٭ متاثرہ جلد کا چند دن بعد اترنا
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں:
٭ چہرے، ہاتھوں یا جنسی اعضاء پر بڑے چھالے بن جائیں
٭ متاثرہ حصے میں شدید سوجن ہو
٭ انفیکشن کی علامات ظاہر ہوں، جیسے پیپ والے چھالے
٭ درد، سر درد، متلی، بخار یا کپکپی بڑھ جائے
٭ گھریلو نگہداشت کے باوجود علامات بہتر نہ ہوں
٭ آنکھوں میں درد ہو یا بینائی میں تبدیلی آئے
فوری طبی امداد حاصل کریں اگر تیز بخار، قے، چکر یا بے ہوشی، یا الجھن وغیرہ کی علامات ظاہر ہوں۔
وجوہات
اس کی وجوہات یہ ہیں:
٭ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں میں زیادہ دیر رہنا
٭ سن لیمپس یا ٹیننگ بیڈز کا استعمال
٭ UV شعاعوں سے جلد کے خلیات کو نقصان پہنچنا
٭ جسم کا اس نقصان پر سوزش کے ذریعے ردِعمل ظاہر کرنا
سن برن ٹھنڈے یا ابر آلود دنوں میں بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ برف، ریت اور پانی جیسی سطحیں UV شعاعوں کو منعکس کر سکتی ہیں۔
خطرے کے عوامل
یہ عوامل خطرہ بڑھا سکتے ہیں:
٭ گوری جلد یا سرخ بال ہونا
٭ پہلے سن برن ہو چکا ہونا
٭ دھوپ والے، گرم یا بلند مقامات پر رہنا یا سفر کرنا
٭ کھلی فضا میں کام کرنا
٭ تیراکی کرنا یا جلد کو پانی یا بیبی آئل سے گیلا رکھنا
٭ بیرونی سرگرمیوں کے دوران الکحل کا استعمال
٭ بغیر تحفظ کے UV شعاعوں کے سامنے رہنا
٭جلد کو دھوپ کے لیے حساس بنانے والی ادویات
پیچیدگیاں
بار بار یا شدید سن برن سے یہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں:
٭ جلد کا وقت سے پہلے بوڑھا ہونا
٭ جلد پر جھریاں، خشکی یا کھردرا پن آنا
٭ چہرے، ناک یا کانوں پر باریک سرخ رگیں نمایاں ہونا
٭ چہرے، کندھوں یا جسم کے دیگر حصوں پر دھبے پڑنا
٭ جلد کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جانا
٭ جلد پر نئی گلٹی، غیر معمولی زخم یا تل میں تبدیلی آنا
٭ آنکھوں کو نقصان پہنچنا
تشخیص
ڈاکٹر عموماً علامات اور جلد کے معائنے سے سن برن کی تشخیص کرتا ہے۔ بعض صورتوں میں دھوپ کے لیے جلد کی حساسیت جانچنے کے لیے فوٹو ٹیسٹنگ (Phototesting) بھی کی جا سکتی ہے۔
علاج
علاج سن برن کو فوراً ختم نہیں کرتا، لیکن درد، سوجن اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شدید صورتوں میں ڈاکٹر مخصوص کریمیں تجویز کر سکتا ہے، جبکہ بہت زیادہ شدت ہونے پر ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بچاؤ کے تدابیر
سن برن سے بچاؤ کے لیے یہ اقدامات مددگار ہو سکتے ہیں:
٭ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان دھوپ سے بچیں
٭ سن ٹیننگ اور ٹیننگ بیڈ سے گریز کریں
٭ کم از کم SPF 30 والا سن اسکرین اور لپ بام استعمال کریں
٭ سن اسکرین باقاعدگی سے دوبارہ لگائیں
٭ بچوں کو براہ راست دھوپ سے بچائیں
٭ ٹوپی، چھتری اور مکمل لباس استعمال کریں
٭ دھوپ میں سن گلاسز پہنیں
٭ سورج کے لیے حساس بنانے والی ادویات یا کاسمیٹکس کے بارے میں آگاہ رہیں
Frequently Asked Questions (FAQs)
سن برن کیا ہے؟
یہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے زیادہ اثر سے جلد کا سرخ، گرم اور حساس ہو جانا ہے۔
کیا سن برن ابر آلود دنوں میں بھی ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، UV شعاعیں ابر آلود دنوں میں بھی جلد کو متاثر کر سکتی ہیں۔
سن برن کی علامات کب ظاہر ہوتی ہیں؟
علامات عموماً سورج میں زیادہ دیر رہنے کے چند گھنٹوں بعد ظاہر ہوتی ہیں۔
کیا سن برن جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے؟
جی ہاں، بار بار یا شدید سن برن جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ جلد سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں مستند معالج سے مشورہ کری