Vinkmag ad

ہکلاہٹ

Stammering (stuttering) symptoms, speech disorder, diagnosis, speech therapy, and communication health illustration

ہکلاہٹ (Stammering) ایک گفتاری مسئلہ ہے جس میں بولنے کا قدرتی بہاؤ متاثر ہو جاتا ہے۔ اس کا شکار افراد جانتے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں، لیکن اپنی بات روانی سے ادا کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔ ہکلاہٹ چھوٹے بچوں میں زبان سیکھنے کے دوران عام ہو سکتی ہے اور اکثر وقت کے ساتھ خود بہتر ہو جاتی ہے۔ تاہم بعض افراد میں یہ مسئلہ جوانی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

علامات

یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

٭ لفظ، جملہ یا فقرہ شروع کرنے میں دشواری

٭ آوازوں یا الفاظ کو کھینچ کر بولنا یا بار بار دہرانا

٭ بولتے وقت وقفہ آنا یا خاموشی طاری ہو جانا

٭ اگلا لفظ بولنے میں دشواری کے باعث اضافی الفاظ استعمال کرنا

٭ بولتے وقت چہرے یا جسم کھچاؤ محسوس ہونا

٭ بات کرنے میں گھبراہٹ یا بے چینی محسوس کرنا

٭ دوسروں کے ساتھ مؤثر انداز میں بات چیت نہ کر پانا

ہکلاہٹ کے ساتھ تیزی سے پلکیں جھپکنا، ہونٹوں یا جبڑے کا کانپنا اور چہرے یا سر کی غیر معمولی حرکات وغیرہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ مسئلہ جوش، تھکاؤٹ یا ذہنی دباؤ کے دوران زیادہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ان صورتوں میں ڈاکٹر یا سپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ سے مشورہ کریں:

٭ ہکلاہٹ چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے

٭ ہکلاہٹ کے ساتھ دیگر بولنے یا زبان کے مسائل بھی ہوں

٭ عمر بڑھنے کے ساتھ ہکلاہٹ میں اضافہ ہو

٭ بولتے وقت جسمانی کھچاؤ یا زیادہ کوشش کرنا پڑے

٭ اسکول، کام یا سماجی زندگی میں بات چیت متاثر ہونے لگے

٭ ہکلاہٹ کی وجہ سے بے چینی یا جذباتی مسائل پیدا ہوں

٭ بالغ عمر میں ہکلاہٹ شروع ہو

وجوہات

ہکلاہٹ کی وجوہات میں یہ عوامل شامل ہو سکتے ہیں:

٭ بولنے کے دوران عضلاتی کنٹرول میں دشواری

٭ فیملی ہسٹری

٭ فالج، دماغی چوٹ یا دماغی بیماریوں کے اثرات

٭ شدید جذباتی دباؤ یا ذہنی پریشانی

خطرے کے عوامل

مردوں میں ہکلاہٹ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ موروثی عوامل، بچوں میں نشوونما یا دیگر بولنے کے مسائل اور ذہنی دباؤ اس کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

پیچیدگیاں

ہکلاہٹ کے باعث یہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں:

٭ بات چیت میں دشواری

٭ گفتگو سے گریز کرنا

٭ سماجی، تعلیمی یا پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں کم حصہ لینا

٭ چھیڑ چھاڑ یا مذاق کا سامنا کرنا

٭ خود اعتمادی میں کمی

تشخیص

ہکلاہٹ کی تشخیص عموماً سپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ کرتا ہے۔ تشخیص کے لیے یہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں:

٭ علامات اور طبی تاریخ کے بارے میں سوالات

٭ مختلف حالات میں بولنے اور گفتگو کا جائزہ

٭ ہکلاہٹ کے روزمرہ زندگی پر اثرات کا اندازہ

٭ بچوں میں زبان اور ابلاغی صلاحیتوں کا جائزہ

٭ بالغ افراد میں ممکنہ طبی وجوہات کو خارج کرنا

٭ پہلے کیے گئے علاج اور ان کے نتائج کا جائزہ

علاج

علاج میں یہ اپشنز شامل ہو سکتے ہیں:

علاج میں شامل ہو سکتے ہیں:

٭ سپیچ تھیراپی

٭ روانی بہتر بنانے والے الیکٹرانک آلات

٭ دباؤ اور بے چینی کم کرنے کے لیے کاگنیٹو بیہیویئرل تھیراپی

٭ والدین اور بچے کی مشترکہ مشقیں

علاج کا مقصد ہکلاہٹ کو مکمل ختم کرنا نہیں بلکہ بولنے کی روانی اور مؤثر بات چیت کو بہتر بنانا ہے۔ ہکلاہٹ کے علاج کے لیے اب تک کوئی دوا مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا ہکلاہٹ بچوں میں عام ہوتی ہے؟

جی ہاں، چھوٹے بچوں میں زبان سیکھنے کے دوران ہکلاہٹ عام ہو سکتی ہے۔

کیا ہکلاہٹ بالغوں میں بھی ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، بعض افراد میں ہکلاہٹ جوانی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

کیا ہکلاہٹ موروثی ہو سکتی ہے؟

جی ہاں۔

کیا ہکلاہٹ کا علاج ممکن ہے؟

علاج سے بولنے میں روانی اور اعتماد بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ ہکلاہٹ یا گفتار سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں ماہرِ گفتار یا مستند معالج سے مشورہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سٹریچ مارکس

Read Next

موچ

Leave a Reply

Most Popular