Vinkmag ad

صحت عامہ: سٹیک ہولڈرز کا زیادہ فنڈز کا مطالبہ

صحت عامہ سے متعلق سٹیک ہولڈرز نے ہجٹ میں ہیلتھ کے لیے زیادہ فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی بجٹ ترجیحات تبدیل کرے۔ صحت عامہ کے لیے بجٹ کو کل جی ڈی پی کے 6 فیصد تک بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ مطالبہ لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اس میں ڈاکٹروں، فارماسسٹس اور این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ سیاسی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت سے غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس طرح بچ جانے والے فنڈز کو صحت عامہ اور تعلیم پر خرچ کیا جائے۔

صحت کے نظام میں کسی بھی قسم کی نجکاری کی بھی مخالفت کی گئی۔ اس کے برعکس بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے ہسپتال، میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

شرکاء نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے پر بھی زور دیا۔ اس کے لیے برانڈڈ پروڈکٹس کے بجائے جنرک ناموں سے مارکیٹنگ کی تجویز دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فارما کمپنیوں کی بدعنوانی کو بھی روکا جائے۔ یہ کمپنیاں سپانسرڈ غیر ملکی دوروں اور مہنگے تحائف کے ذریعے ڈاکٹری نسخوں پر اثراندا ہوتی ہیں۔ انہوں نے دواؤں کے بائیو ایکوئیلنس ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

سٹیک ہولڈرز نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لوگوں کو یہ شعور دیا جائے کہ وہ بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ اس سے صحت کی سہولیات پر مریضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

صحت عامہ کو ترجیح بنانے اور اس کے لیے زیادہ فنڈز کا مطالبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

متوازن غذا کیا ہے

Read Next

ہوش و حواس میں گردے کی پہلی پیوند کاری

Leave a Reply

Most Popular