Vinkmag ad

روزانہ میٹھا مشروب پینے والوں میں معدے کے کینسر کا خطرہ زیادہ، ماہرین

Soft drinks, sugary beverages, stomach cancer, gastric cancer, and cancer risk

روزانہ ایک میٹھا مشروب یا سافٹ ڈرنک پینا معدے کے کینسر کے خطرے میں دوگنا سے زیادہ اضافے سے منسلک پایا گیا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یہ تحقیق گاسٹرو ہیپ ایڈوانسز نامی طبی جریدے میں شائع ہوئی۔ ماس جنرل بریگھم کینسر انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کے طبی اور غذائی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ شرکا کی صحت کا کئی دہائیوں تک مشاہدہ کیا گیا. وزن، جسمانی سرگرمی، تمباکو نوشی اور دیگر عوامل بھی مدنظر رکھے گئے۔

اس دوران 278 افراد میں معدے کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ نتائج میں سامنے آیا کہ روزانہ ایک میٹھا مشروب استعمال کرنے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ تھا جو ایسے مشروبات استعمال نہیں کرتے تھے۔

معدے کا کینسر ماضی میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد سے منسلک سمجھا جاتا تھا. تاہم 50 سال سے کم عمر افراد میں بھی اس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

یو اے ای میں برص کی پہلی منہ سے لی جانے والی دوا منظور

Read Next

ادرک ہاضمے میں مددگار، وزن گھٹانے کا مؤثر حل نہیں: تحقیق

Leave a Reply

Most Popular