Vinkmag ad

پانچ امریکی ریاستوں میں فوڈ سٹیمپس سے سوڈا اور کینڈی خارج

View of a grocery store aisle with shelves of drinks, snacks, and fresh produce, highlighting shopping options for SNAP recipients

یکم جنوری سے پانچ امریکی ریاستوں میں میں سنیپ (Supplemental Nutrition Assistance Program) کے تحت سافٹ ڈرنکس، مٹھائیاں اور بعض تیار شدہ غذائیں نہیں خریدی جا سکیں گی۔ ان ریاستوں میں انڈیانا، آئیووا، نیبراسکا، یوٹاہ اور ویسٹ ورجینیا شامل ہیں۔ سنیپ کو فوڈ سٹیمپس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پروگرام کم آمدنی والے 42 ملین امریکیوں کو صحت بخش خوراک خریدنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند غذائیں مہنگی اور غیر صحت بخش غذائیں سستی ہیں۔ فوڈ سٹیمپس کے تحت ان پابندیوں کا مقصد میٹھے مشروبات اور غیر صحت بخش غذاؤں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ یہ غذائیں موٹاپے، اور نتیجتاً ذیابیطس اور دیگرامراض کا سبب بنتی ہیں۔

حکام کے مطابق قوانین دو سال کے لیے نافذ ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر ان میں تین سال تک توسیع بھی ممکن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

 2025 میں پاکستان بیت المال سے 2,000 سے زائد مریض مستفید

Read Next

اینگزائٹی کا ممکنہ سبب ایک اہم غذائی جزو کی کمی، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular