ایک عام مفروضہ ہے کہ تمباکونوشی اورکولامشروبات بد ہضمی دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ درست ہے یا نہیں،آئیے جانتے ہیں:
اس سلسلے میں سرجی میڈ ہسپتال کے ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر افضل بھٹی کہتے ہیں کہ تمباکونوشی اورکولا مشروبات کے استعمال سے نظام انہضام میں خوراک کے حرکت کرنے اور جسم سے خارج ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ تاہم چونکہ یہ دونوں صحت کے لئے نقصان دہ ہیں لہٰذا ان سے پرہیز کریں۔ ان کے بجائے کھانے سے پہلے پانی پینا ، اس کے بعد سبزچائے پینا، مکمل طورپر پکا ہوا کھانا کھانا اوراس کے بعد واک کرنا کھانے کو بہترطورپرہضم ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔
food myths, cold drinks and smoking help in digestion, myths versus reality
