Vinkmag ad

لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری

CM Sindh Syed Murad Ali Shah presiding over a high-level meeting on Larkana 600-bed hospital project

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کی تکمیل دو سال میں متوقع ہے اور سنگِ بنیاد مارچ 2026 میں رکھا جائے گا۔ پہلے ٹاور کی تعمیر ایک سال میں اور دوسرے ٹاور کی تعمیر اگلے سال مکمل ہوگی۔

ہسپتال چھ منزلہ اور ایک بیسمنٹ پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 288 نرسنگ، 92 ایمرجنسی اور 48 آئی سی یو بستروں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 144 نرسنگ اور 24 آئی سی یو بستروں کا اضافہ ہوگا۔ ہسپتال میں جدید ایمرجنسی سروسز، آؤٹ پیشنٹ شعبہ، ریڈیالوجی، ڈائیلیسز یونٹس، بلڈ بینک، آٹھ آپریشن تھیٹرز اور خصوصی آئی سی یوز ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ لاڑکانہ کے کمشنر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

Agoraphobia: When Fear Gradually Shrinks the World

Read Next

ادویات کی قلت ختم، 200 میں سے 160 دوائیں مارکیٹ میں واپس

Leave a Reply

Most Popular