Vinkmag ad

ادویات کی قلت ختم، 200 میں سے 160 دوائیں مارکیٹ میں واپس

Assorted medicines neatly arranged on pharmacy shelves, highlighting improved drug availability in Pakistan

پاکستان میں گزشتہ دو سال کے دوران بعض ادویات کی قلت شدت اختیار کر گئی تھی۔ اب تقریباً 200 ’غائب ادویات‘ میں سے 160 دوبارہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گئی ہیں۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے مطابق مریضوں کی بیشتر ادویات تک رسائی اب مسئلہ نہیں رہا۔

پی پی ایم اے کے مطابق ادویات کی قلت کی بنیادی وجہ ان کی پیداواری لاگت کا ریٹیل قیمت سے زیادہ ہو جانا تھا۔ اس کے نتیجے میں ٹی بی، کینسر، ذیابیطس، امراض قلب اور نفسیاتی امراض کی دوائیں متاثر ہوئیں۔

سابق چیئرمین توقیر الحق کے مطابق باقی 40 ادویات اگلے تین سے چار ماہ میں مارکیٹ میں آئیں گی۔ تاہم ان کی پیداوار درآمدی خام مال کی دستیابی پر منحصر ہے۔ فارما انڈسٹری کے مطابق قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے پیداوار اور سپلائی چین مکمل طور پر بحال ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری

Read Next

مردوں میں جانگھ کا درد

Leave a Reply

Most Popular