Vinkmag ad

اسلام آباد کے صحافیوں کے لیے صحت سہولت کارڈ بحال

Health Minister Mustafa Kamal announces the relaunch of the Sehat Sahulat Card for Islamabad journalists at the National Press Club.

اسلام آباد کے صحافی صحت سہولت کارڈ کے تحت 15 پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کرا سکیں گے۔ صحت سہولت کارڈ کی بحالی کا اعلان وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل پریس کلب میں کیا۔

اے پی پی کے مطابق وزیر صحت نے پمز اور پولی کلینک میں رابطہ افسر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یہ افسر ان ہسپتالوں میں صحافیوں کی رہنمائی کریں گے۔ دونوں ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات بھی بہتر بنائی جا رہی ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے سربراہ اور متعلقہ اداروں کے نمائندے نیشنل پریس کلب جائیں گے۔ وہ صحافیوں کو کارڈ کے ذریعے مفت علاج کرانے کا طریقہ بتائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پر عالمی ہفتۂ آگاہی جاری

Read Next

دیہی علاقوں میں جعلی ادویات اور ویکسین، ڈریپ کی نگرانی پر سوالات

Leave a Reply

Most Popular