Vinkmag ad

سعودی عرب جانے والے زائرین اور ورکرز کے لیے ویکسین کارڈ لازمی

Saudi Arabia, vaccine card, pilgrims, workers, vaccination requirements, travel health, and public health

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے حج و عمرہ زائرین، ورکرز اور طویل قیام کرنے والے مسافروں کے لیے نادرا سے منسلک ڈیجیٹل ویکسین کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر 25 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔

روزنامہ ڈان کے مطابق نئی شرط ورک ویزا رکھنے والوں اور سعودی عرب میں چھ ماہ سے زائد قیام کرنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اس سے قبل ویکسین کارڈ کی شرط صرف حج و عمرہ زائرین تک محدود تھی۔

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے عملدرآمد کی تاریخ 14 ستمبر سے بڑھا کر 25 ستمبر کردی ہے۔ نئی شرط صبح 10 بجے سے نافذ ہوگی۔

متعلقہ مسافروں کے لیے پولیو، میننجائٹس اور انفلوئنزا کی ویکسین لازمی ہوگی۔ انہیں نادرا سے منسلک ڈیجیٹل ویکسین کارڈ بھی اپنے پاس رکھنا ہوگا۔ مسافر یہ کارڈ مجاز ویکسینیشن مراکز سے حاصل کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی جلد فراہم کی جائے گی۔

ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز سے چھ گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ویکسین کی فیس نادرا کے ای سہولت پلیٹ فارم کے ذریعے ادا کرنا ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ای این اے ٹیسٹ: آٹو امیون بیماریوں کی تشخیص میں مددگار

Read Next

وان ولبرینڈ بیماری: خون دیر سے جمنے کی بیماری

Leave a Reply

Most Popular