Vinkmag ad

چوہے بھگائیں‘ سکھ پائیں

چوہے بھگائیں‘ سکھ پائیں

چوہے ایسے بن بلائے مہمان ہیں جواگرایک دفعہ گھر کا راستہ دیکھ لیں توپھران سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ نہ صرف گھر کی چیزوں بلکہ آپ کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ کچھ ٹوٹکوں سے آپ اپنے گھرکو ان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

٭چوہوں کو پیپرمنٹ کی خوشبو بالکل نہیں بھاتی لہٰذا انہیں بھگانے کے لیے اس سے استفادہ کریں۔ اس کے لئے پیپرمنٹ کے تیل کوروئی پر لگا کران جگہوں پررکھ  دیں جہاں چوہوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے۔ ایسا کرنے سے چوہوں سے نجات ملے گی اورپیپرمنٹ کی خوشبو سے گھربھی مہک اٹھے گا۔

٭پیازکی بوسے بھی چوہے دوربھاگتے ہیں۔ اس لیے پیاز کاٹ کران جگہوں پررکھیں جہاں چوہے زیادہ آتے جاتے ہیں۔

٭پلاسٹرآف پیرس میں کوکو یا چاکلیٹ پاؤڈرڈال کران جگہوں پررکھ دیں جہاں چوہے آتے ہیں۔ جب چوہے اس آمیزے کوکھائیں گے تو وہ پانی کی تلاش میں باہرکی طرف بھاگیں گے اوروہیں مرجائیں گے۔

٭ان سے نجات حاصل کرنے کا ایک آسان اورسستا طریقہ لال مرچوں کا استعما ل بھی ہے۔ ان کو چھڑکنے سے چوہے ان جگہوں پرنہیں آتے۔

٭لہسن بھی چوہوں کو بھگانے میں بہت کارآمد ہے۔ اس کے لیے لہسن پیس لیں اوراسے پانی میں شامل کر کے محلول تیارکرلیں ۔اسے کچن‘ واش روم یا چوہوں کی آمدورفت کی جگہ پرچھڑک دیں‘ وہ وہاں نہیں آئیں گے۔

٭لونگ کو ململ کے کپڑے میں بند کر کے چوہوں کی جگہ پررکھیں۔ چوہوں کو لونگ کی خوشبو پسند نہیں لہٰذا وہ وہاں سے بھاگ جائیں گے۔

٭بازارمیں ایسی مصنوعات بھی دستیاب ہیں جو ان سے نجات دینے میں کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔ آج کل ایسی شیٹیں بھی ملتی ہیں جنہیں چوہوں کے آنے کی جگہ پررکھ دیا جائے تو وہ ان پرجا کرچپک جاتے ہیں اورحرکت نہیں کر سکتے۔ اس طرح انہیں باآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔

rat free home

Vinkmag ad

Read Previous

دُکھتے جوڑ

Read Next

ڈائلیسز

Leave a Reply

Most Popular