خواتین کی قابل ذکر تعداد یہ خیال کرتی ہے کہ سکارف پہننے سے بال گرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟اس حوالے سے میوہسپتال لاہور کی ماہرامراض جلد ڈاکٹرغزالہ بٹ کہتی ہیں کہ یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب سکارف بہت مضبوطی سے باندھا ہو۔اسی طرح کس کربندھے ہوئے بال بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔
اصل میں جلد پرایک جگہ ہوتی ہے جہاں سے بال اگتے ہیں۔اس تک خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو تو بال متاثرہونے لگتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں اورسکارف کوڈھیلا چھوڑدیں۔
head scarf and hair loss, tight scarf can cause hair loss
