Vinkmag ad

ڈائلیسز

ڈائلیسز

گردے جسم کا وہ اہم عضو ہیں جو خون کی صفائی کے علاوہ جسم میں سے اضافی پانی اورزہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں۔اس وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اگریہ بیمارپڑجائیں تو اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتے۔ زیادہ بگاڑکی صورت میں یہ ناکارہ بھی ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میں مریض کوڈائلیسزکا مشورہ دیا جاتا ہیں۔

اس عمل میں ایک خاص مشین کے ذریعے خون کو فاضل مادوں سے پاک کیا جاتا ہے۔ اس کی دواقسام ہیں۔

٭اگرگردوں کی بیماری آخری مراحل میں ہوتومشین کے ذریعے خون سے فاضل مواد اورفالتو پانی نکالنے کے عمل کو ہیمو ڈائلیسز کہتے ہیں۔

٭گراسی مواد کوپیٹ کے ذریعے نکالا جائے تواس عمل کو پیریٹونیل ڈائلیسزکہا جاتا ہے۔ یہ کام پیٹ سے ایک نالی کے ذریعے سرانجام دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خاص مہارت اوراحتیاط  درکار ہوتی ہے ورنہ انفیکشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے یہ طریقہ زیادہ مقبول نہیں ہو سکا۔

خوراک اورمریض

ایسے مریضوں کو اپنی غذا کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایسی خوراک (مثلاً کیلا، کینو اورکھجور) استعمال نہ کریں جس میں پوٹاشیم زیادہ ہو۔ گردے زائد پوٹاشیم کو جسم سے باہرنکال دیتے ہیں لیکن ان کے خراب ہونے کی صورت میں یہ کام نہیں ہوسکتا جس کا اثردل پرہوسکتا ہے۔ اس لیے پروٹین سے بھرپورغذا مثلاً گوشت، چکن، مچھلی وغیرہ ان کے لیے زیادہ مفید ہے۔

وقت پردوا

ڈائلیسزکے مریض ڈاکٹرکی تجویزکردہ ادویات کا باقاعدگی سے استعمال جاری رکھیں کیونکہ ان میں خون کی کمی ہوجاتی ہے جس کوپورا کرنے کے لیے کچھ سپلیمنٹ بھی دیے جاتے ہیں۔

اہم نکات

٭انفیکشن سے بچنے کے لئے ڈائلیسزہمیشہ معیاری جگہ سے کروائیں۔

٭ڈاکٹرسے رابطے میں دیرنہ کریں اوردی گئی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔

٭اینٹی بائیوٹکس اورپین کلرزکا زیادہ استعمال گردوں کے لئے نقصان دہ ہے لہٰذا ان کے بے جا استعمال سے گریزکریں۔

dialysis, what is dialysis, guidelines for dialysis patients, hemodialysis, peritoneal dialysis

Vinkmag ad

Read Previous

چوہے بھگائیں‘ سکھ پائیں

Read Next

کیا سکارف پہننےسے بال گرتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular