Vinkmag ad

دُکھتے جوڑ

دُکھتے جوڑ

 جوڑدو ہڈیوں سے مل کربنتا ہے جن کے درمیان ایک جھلی نما چیزہوتی ہے۔ اسے نرم یا کرکری ہڈی کہتے ہیں۔ اس میں سے قدرتی طورپر ایک رطوبت نکلتی ہے جس سے جوڑچکنا ہوجاتا اورباآسانی حرکت کرتا ہے۔ اسے نقصان پہنچے تونہ صرف جوڑوں کی حرکت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان میں میں سوزش بھی ہوجاتی ہے جسے آرتھرائٹس کہتے ہیں۔

اس کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے ایک جوڑوں کا پتھرانا ہے۔ یہ جوڑوں کی وہ سوزش ہے جس میں ہاتھوں‘ پاؤں اورکہنیوں کے چھوٹے جوڑزیادہ متاثرہوتے ہیں۔ اگربروقت علاج نہ کروایا جائے توگردن اورریڑھ کی ہڈی کے جوڑبھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسے عام زبان میں سوزش والا آرتھرائٹس کہتے ہیں۔ اس بیماری کا سبب جسم کے مدافعتی نظام کا خوداپنے ہی جسم پرحملہ آورہونا ہے۔ اس نقص یا خرابی کی حقیقی وجہ ابھی تک دریافت نہیں ہوپائی۔

مرض کی علامات

جوڑوں‘خصوصاً ہاتھوں اورپیروں کے چھوٹے جوڑوں میں اچانک درد شروع ہوجانا اورجوڑوں میں سوزش اس کی عام علامات ہیں۔ ایسے مریضوں کوعموماً صبح اٹھتے وقت اپنے جوڑاکڑے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اوران میں درد بھی زیادہ ہوتا ہے۔ دن میں یہ ٹھیک ہوجاتے ہیں اورشام ہوتے ہی دردمیں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مزید علامات میں بخار،تھکاوٹ بڑھ جانا اورجسمانی کمزوری محسوس ہونا شامل ہے۔

احتیاطی تدابیر

اس بیماری سے مکمل بچاؤ کا کوئی طریقہ ابھی تک دریافت نہیں ہوسکا‘ البتہ بروقت علاج سے اسے بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے اور جوڑوں کو ٹوٹنے یا ٹیڑھا ہونے سے بچایا بھی جا سکتا ہے۔ اس لئے جتنا جلدی ممکن ہو‘ مستند معالج سے علاج کروائیں۔

٭متوازن خوراک کھائیں۔

٭اپنی عمومی صحت کا خیال رکھیں۔

٭روزانہ30 سے60 منٹ تک ورزش کریں۔

٭اپنا وزن مناسب حد سے زیادہ نہ ہونے دیں

٭تمباکو نوشی سے گریزکریں۔

٭فاسٹ فورڈ اورکولا مشروبات کا استعمال کم سے کم کریں۔

٭اپنے جوڑوں پرغیرضروری بوجھ نہ ڈالیں۔

٭اگرذریعہ معاش ایسا ہے جس میں وزن اٹھانا ہوتا ہے تو چیزیں اٹھانے کا صحیح طریقہ سیکھیں۔

rheumatoid arthritis prevention, what is rheumatoid arthritis

Vinkmag ad

Read Previous

بلڈپریشر کے مریض‘ غذائی پرہیزیں

Read Next

چوہے بھگائیں‘ سکھ پائیں

Leave a Reply

Most Popular