Vinkmag ad

پروسٹیٹ کے مسائل

پروسٹیٹ اخروٹ کی طرح کا ایک چھوٹا سا غدہ یعنی گلینڈ ہے۔ یہ صرف مردوں میں ہی ہوتا ہے۔ یہ وہ مادہ بناتا ہے جو سپرمز کی نشوونما کرتا اور انہیں حرکت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پروسٹیٹ کے مسائل میں سب سے عام پروسٹیٹ کا سائز بڑھنا اور پروسٹیٹ کینسر ہیں۔

پروسٹیٹ میں خرابی کی علامات

٭رات کو پیشاب کے لئے بار بار اٹھنا۔

٭دن میں معمول سے زیادہ یا کم پیشاب آنا۔

٭پیشاب میں خون آنا۔

٭مثانہ خالی کرنے میں دقت ہونا یا یوں محسوس ہو کہ یہ خالی نہیں۔

٭یوں محسوس ہونا کہ پیشاب کا بہاؤ کمزور ہے۔

ان علامات کا سامنا ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔ اگر انہیں زیادہ عرصے تک نظر انداز کیا جائے تو پیشاب جمع ہونے یا اسے خارج کرنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

غیر صحت بخش لائف سٹائل اور پروسٹیٹ

غیر صحت بخش لائف سٹائل کے باعث پروسٹیٹ کا سائز بڑھتا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی مختلف خدشات پائے جاتے ہیں۔ پروسٹیٹ کی ساخت قدرتی طور پر کچھ ایسی ہوتی ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد اس کا سائز بڑھنے لگتا ہے۔ اس لئے اس کا سائز بڑھنے یا ا س میں ٹیومر بننے کا طرز زندگی سے براۂ راست کوئی تعلق نہیں۔

پروسٹیٹ کے مسائل کا علاج

ان میں سے زیادہ تر مسائل ادویات اور کچھ احتیاطوں سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ اگر ان سے افاقہ نہ ہو اور پیچیدگیوں کا سامنا ہو تو سرجری کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

لائف سٹائل کا پروسٹیٹ کی صحت پر براۂ راست کوئی اثر نہیں ہوتا۔ تاہم صحت بخش غذائی عادات جسم کی عمومی صحت کی طرح پروسٹیٹ کی صحت کے لئے بھی ضروری ہیں۔ اس لئے صحت بخش غذا اور متوازن مقدار میں کھانا کھائیں اور ورزش کریں تاکہ وزن نارمل حد میں رہے۔ اگر پروسٹیٹ سے متعلق علامات ظاہر ہوں تو انہیں نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر کے تجویز کردہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

prostate problems, common issues of prostate, prostate cancer, prostate enlargement, symptoms of prostate issues, prostate ki beemariyon ka ilaj kya hai, prostate gland

Vinkmag ad

Read Previous

MYTH: Green tea helps you lose weight

Read Next

ڈرماٹائٹس

Leave a Reply

Most Popular