Vinkmag ad

آشوب چشم

آشوب چشم

 آشوبِ چشم یا گلابی آنکھ  وائرس کی وجہ سے ہو نے والا انفیکشن ہے۔ یہ مرض تیزی سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے۔اس میں آنکھ کی بیرونی پرتیں اورپپوٹے کی اندرونی سطحیں بری طرح سوج جا تی ہیں۔ عموماً آشوب چشم سے نظرمتاثرنہیں ہوتی تاہم مریض کی نظر دھندلاجا ئے تو ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہئے۔

 مرض کی نمایاں علاما ت آنکھ میں خا رش ‘ سوزش یا سوجن ہونا اورآنکھ سے متواتر پانی بہنا ہیں۔ ان میں اکثر جب نیند سے اُٹھتے ہیں تو انہیں آنکھیں کھولنے میں دقت ہوتی ہے کیونکہ پپوٹوں پربلغم کی سی خشک تہہ جم جا تی ہے۔ چونکہ یہ وائرس سے ہونے والا مرض ہے اس لئے اوسطاً 7 سے 10 دنوں یا چار ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس عرصے میں ماہرامراض چشم مریض کی بیماری کی نوعیت کے مطابق تکلیف اورسرخی کو کم کرنے والی ادویات تجویز کرتے ہیں۔

مرض کا پھیلاؤ

اس مرض میں مبتلا افراد عموماً آنکھوں میں کھجلی کے باعث انہیں باربارمَلتے ہیں جس سے جراثیم ان کے ہا تھوں پر بھی منتقل ہوجاتے ہیں۔ دیگر لوگوں سے ہاتھ ملانے یا روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کو آلودہ ہاتھ لگانے سے یہ جراثیم ان میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ نتیجتاً جب کوئی صحت مند شخص ان اشیاء کو ہاتھ لگاتا ہے تو آشوب چشم کے جراثیم اس تک منتقل ہوجاتے ہیں۔ یوں ایک شخص کی لاپروائی پورے خاندان کو اس وبائی مرض کی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

احتیا طی تدابیر

٭مریض باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوتا رہے اورعلیحدہ تو لیہ اورکپڑے استعما ل کرے۔

٭آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے پہلے ابلے ہوئے یا فلٹر شدہ نیم گرم پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھولیں۔

٭متا ثرہ آنکھوں کو چھونے، مَلنے یا رگڑنے سے پرہیزکریں۔ شدید خا رش کی صورت میں ٹشو پیپر یا صا ف روما ل استعما ل کرنے کے بعد ٹشوکوتلف کردیں اوررومال دھولیں۔

٭مریضو ں کے زیراستعما ل تو لیوں اوردیگر کپڑوں کو با قا عدگی سے صاف کرتے رہیں۔ تکیوں کے غلا فوں اوربستر کی چا دروں کے استعما ل میں بھی احتیا ط برتیں۔

٭جب تک آنکھیں سرخ ہوں‘ لینز کے استعمال سے مکمل پرہیزکریں۔ نظر کی کمزوری کے شکارافراد اس عرصے میں نظرکے چشمے پہنیں۔

٭دھوپ والے چشمے آنکھوں کو جراثیم اورفضائی آلودگی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ دھوپ میں جانے سے پہلے یہ چشمے استعمال کریں۔

٭خواتین عام دنوں میں بھی میک اپ کی اشیا ء علیحدہ رکھیں لیکن ان دنوں خاص طورپراحتیاط کریں۔ اس مرض کی شکار خواتین کا مسکا رہ اورآئی لا ئینراستعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ اس عرصے کے دوران آنکھوں کامیک اپ بالکل نہ کریں ۔

Conjunctivitis, pink eye symptoms, pink eye care

Vinkmag ad

Read Previous

گردوں کی طویل المعیاد بیماری

Read Next

برسات‘ بچے اورڈائریا

Leave a Reply

Most Popular