Vinkmag ad

برسات‘ بچے اورڈائریا

برسات‘ بچے اور ڈائریا

ہمارے گھرمیں منرل واٹراستعمال ہوتا ہے۔ میں گھرکوہرممکن حد تک صاف رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اوربچوں کو باہر کا کھانا بھی نہیں کھانے دیتی۔ ان احتیاطوں کے باوجود برسات کے موسم میں بچوں کواکثرڈائریا ہو جاتاہے۔ یہ بتائیے کہ انہیں اس سے بچانے کے لیے کیا کروں؟ عنبر ریحان، ملتان

اس موسم میں گھروں میں سپلائی کا پانی نسبتاً زیادہ آلودہ ہوتا ہے۔ اسے جب فلٹرکیا جاتا ہے تواگرچہ آلودگی بڑی حد تک ختم ہو جاتی ہے مگرپھر بھی کچھ بیکٹیریا اوروائرس باقی رہ جاتے ہیں۔ اس لیے پینے کا پانی ہمیشہ ابال کراستعمال کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم مرجائیں۔ کھانے پینے کی چیزیں دھونے کی وجہ سے کچھ وائرسزاوربیکٹیریا ان چیزوں پر رہ جاتے ہیں اور بچے ان سے بیمارہوجاتے ہیں۔ اس لئے سبزیاں دھونے کے لیے بھی ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔ پانی میں موجود بیکٹیریا اوروائرسز ختم کرنے کے لیے پانی کے ٹینک میں کلورین ڈالی جاتی ہے مگر اس کی درست مقدارضروری ہے۔

monsoon and  diarrhea,  what causes diarrhea in monsoon

Vinkmag ad

Read Previous

آشوب چشم

Read Next

گائے اور بھینس

Leave a Reply

Most Popular