Vinkmag ad

فوبیا

خطرے کی صورت میں خوفزدہ ہو جانا معنی رکھتا ہے۔ تاہم بعض لوگوں کو کچھ چیزوں، جگہوں یا حالات سے بے جا شدید خوف ہوتا ہے۔ اس خوف کو فوبیا کہتے ہیں۔ یہ خوف معمول کی زندگی میں رکاوٹ پیدا کرنے لگتا ہے۔ خوف اور فوبیا میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ خوف کسی خطرے کا سامنا ہونے پر ہوتا ہے۔ اس کے برعکس فوبیا اس کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔

وجوہات کیا ہیں

وہ بچے جن کے والدین خوف یا اینگزائٹی کا شکار ہوں ان میں یہ مسئلہ جینیاتی طور پر یا والدین کی دیکھا دیکھی منتقل ہوسکتا ہے۔ مثلاً اگر والدین کو اندھیرے کا خوف ہو اور اس کا سامنا کرتے ہوئے وہ بے چینی کا شکار ہو جائیں تو بچہ بھی ایسی صورت میں یہی رد عمل ظاہر کرے گا۔

بعض فوبیاز کا تعلق عمر، جنس یا ماحول سے ہوتا ہے۔ مثلاً خواتین میں زیادہ تر جانوروں سے خوف پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ماضی میں کسی چیز سے متعلق کوئی منفی تجربہ ہوا ہو یا قریبی لوگ اس سے گزرے ہوں تو یہ بھی فوبیا کا سبب بن سکتا ہے۔

فوبیا کی کچھ اقسام

٭جانوروں مثلاً مکڑی، سانپ، لال بیگ یا کتے کا خوف۔

٭قدرتی ماحول مثلاً اونچائی، پانی، اندھیرے یا بجلی چمکنے کا خوف۔

٭خون، چوٹ، انجیکشن یا سرجری کا خوف۔

٭مخصوص صورتوں مثلاً ہوائی سفر یا گاڑی چلانے کا خوف۔

٭متفرق مثلاً دم گھٹنے، شور یا ڈوبنے کا خوف۔

علامات کیا ہیں

٭خوف کا سبب بننے والے عامل سے سامنا ہونے یا اس سے متعلق سوچنے پر شدید بے چینی ہونا جسے قابو کرنا مشکل ہو۔

٭معمول کے مطابق اپنا کام نہ کر پانا۔

٭ اس چیز یا ماحول کے قریب جانے پر اینگزائٹی بڑھتی جانا۔

٭یہ معلوم ہونے کے باوجود کہ خوف بے جا ہے، اس پر اختیا رنہ ہونا۔

٭اس عامل یا صورتحال سے بچنے کی غیر معمولی حد تک کوشش کرنا۔

٭دل زور سے دھڑکنا، سینے میں جکڑن اور سانس کی کمی ہونا اور بہت زیادہ پسینے آنا۔

٭خون یا چوٹ دیکھ کر سر چکرانا یا بے ہوش ہو جانا۔

فوبیا کا علاج

ہر فوبیا کو علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم اگر ان کے باعث پریشانی کا سامنا ہو مثلاً خون یا چوٹ دیکھ کر بے ہوش ہو جاتے ہوں تو علاج کروانا چاہئے۔ اس کے لئے مریض کی تھیراپی کی جاتی ہے جس میں اس کا سامنا اس چیز سے کروایا جاتا ہے جو خوف کا سبب بنتی ہے۔ پھر اس کو ایک الگ نظریے سے دیکھنے اور نپٹنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادویات سے بھی مدد لی جاتی ہے۔

اگر آپ کسی فوبیا کا شکار ہیں تو باقی زندگی اس کے ساتھ گزارنا آپ کا مقدر نہیں ہے۔ آپ کو چاہئے کہ کسی سائیکالوجسٹ سے رابطہ کریں اور اپنی زندگی آسان بنائیں۔ اگر والدین کو یہ مسئلہ ہو تو وہ لازماً علاج کریں، اس لئے کہ بچے انہیں دیکھ کر ڈرنا سیکھتے ہیں۔ اس کے لئے اپنے خوف سے بھاگیں نہیں بلکہ سامنا کریں۔

phobias, phobia types, fear, anxiety disorder,unrealistic fear, mental health, psychological health, health, shifa news, khof

Vinkmag ad

Read Previous

Chronic pain & opiod misuse

Read Next

Is sleeping without pillow good for posture

Leave a Reply

Most Popular