Vinkmag ad

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن لازمی، 30 جون ڈیڈ لائن مقرر

پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نیا ضابطہ نافذ ہو گیا ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن اب ملک بھر میں لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے جو صرف پروفیشنلز کیلئے ہے۔ ادارے اپنے متعلقہ ہیلتھ کمیشنز کے تحت رجسٹر رہیں گے۔

تمام ہسپتالوں، لیبارٹریوں، تعلیمی اداروں اور مسلح افواج کے میڈیکل یونٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کر لیں۔ اس تاریخ کے بعد کوئی غیر رجسٹرڈ پروفیشنل اپنی ملازمت جاری نہیں رکھ سکے گا۔

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز میں سرجیکل، لیبارٹری، ریڈیالوجی، فزیوتھیراپی، ڈینٹل، نیورولوجی اور بائیومیڈیکل کے شعبے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد معیار، جوابدہی اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Bed Sores: The Pressure Ulcers

Read Next

امریکیوں کی متوقع عمر 79 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Leave a Reply

Most Popular