Vinkmag ad

تعمیراتی شعبے میں کارکنوں کی صحت و پیشہ جاتی تحفظ کے نئے اصول نافذ

Industrial workers at a construction site in Pakistan, highlighting occupational safety and health measures and workplace environment.

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے تعمیراتی شعبے میں کارکنوں کے لیے تین اہم قومی کوڈز جاری کیے ہیں۔ ان میں پیشہ جاتی تحفظ و صحت کوڈ، گرین بلڈنگ کوڈ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے کوڈ شامل ہیں۔ اس سے متعلق منعقدہ ایک تقریب میں بین الاقوامی شراکت دار، سفارت کار، سرکاری افسران، انجینئرنگ ماہرین اور صنعت کے نمائندے شریک ہوئے۔

ماہرین نے کوڈز کے نفاذ کے لیے سٹریٹجک روڈ میپ پیش کیا۔ ان کے عملی فوائد بھی واضح کیے گئے۔ ان میں موسمیاتی مضبوط انفراسٹرکچر، پانی کے تحفظ اور کارکنوں کی حفاظت شامل ہیں۔ کوڈز کا مقصد تعمیراتی شعبے میں معیار اور پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔ وفاقی سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے اسے اہم اقدام قرار دیا۔

تعمیراتی شعبے میں یہ اقدام محفوظ، پائیدار اور عالمی معیار کے تعمیراتی ماحول کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے کارکنوں کی صحت بہتر ہوگی، پانی کے وسائل محفوظ رہیں گے اور پائیدار انفراسٹرکچر کے لیے مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

نایاب ترین حمل: رحم مادر سے باہر بچے کی معجزاتی پیدائش

Read Next

کینسر کے علاج میں پاکستان کی پیش رفت، آئی اے ای اے کی تعریف

Leave a Reply

Most Popular