Vinkmag ad

کینسر کے علاج میں پاکستان کی پیش رفت، آئی اے ای اے کی تعریف

Exterior view of the International Atomic Energy Agency (IAEA) headquarters building in Vienna

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کینسر کے علاج میں پاکستان کی پیش رفت کو سراہا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسّی نے پی اے ای سی کے کینسر ہسپتالوں کے معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے تربیت یافتہ ماہرین اور عملے کے قومی نیٹ ورک کو بھی اجاگر کیا۔

پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث جاں بحق ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر یہ تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ آئی اے ای اے کے ”امید کی کرن” منصوبے کے تحت ریڈیوتھیراپی مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہاں تحقیقی عمل جاری ہے اور ٹریننگ میں بھی معاونت کی جا رہی ہے۔ اس سے کینسر کے علاج میں نمایاں مدد مل رہی ہے۔

گروسّی نے پاکستان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-5 کی تعمیر کو بھی سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تعمیراتی شعبے میں کارکنوں کی صحت و پیشہ جاتی تحفظ کے نئے اصول نافذ

Read Next

Airplane Ear: What Happens to Your Ears in the Air

Leave a Reply

Most Popular