Nipah virus Pakistan, Nipah outbreak risk, infectious disease, health alert, zoonotic virus, healthcare preparedness, AKUH experts, virus transmission, public health safety
ماہرین کا کہنا ہے کہ نپاہ وائرس پاکستان کے شہریوں کیلئے براہِ راست خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات وبائی امراض کے حوالے سے کراچی میں منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں کہی۔
متعدی امراض کے ماہرین کے مطابق نپاہ وائرس زیادہ تر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ انسان سے انسان میں اس کی منتقلی انتہائی محدود ہے۔ جنوری 2026 تک بھارت کے مغربی بنگال میں صرف دو ہیلتھ ورکرز اس سے متاثر ہوئے۔ ایک صحت یاب ہو گیا جبکہ دوسرا وینٹی لیٹر پر ہے۔ 190 قریبی رابطوں کے ٹیسٹ منفی آئے، اور پاکستان کے متصل علاقوں میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
نپاہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں یا آلودہ خوراک سے منتقل ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ صفائی اور صحت کے معیار کو بہتر بنا کر خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔