Vinkmag ad

حقیقت کیا فسانہ کیا

حقیقت کیا فسانہ کیا

چکنائی کے بغیرغذا صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے۔

ہمارے ہاں عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہےجبکہ یہ درست نہیں‘ اس لئے کہ انسانی جسم کو روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ان کی خاص مقدار درکار ہوتی ہے۔ ان کی کمی ڈپریشن، بالو ں کے گرنے، توانائی میں کمی، مسلز اورہڈیوں کی کمزوری اورہارمونز کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے آپ کھانے میں اچھی چکنائیاں ضرورلیں ۔ اس کے لئے آپ زیتون کا تیل، مچھلی‘ کم چکنائی والی ڈیری کی مصنوعات، میوہ جات اورسویا بین سے بنی چیزیں کھا سکتے ہیں۔

سارہ ریاض‘ماہر غذائیات‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی

چینی کا زیادہ استعمال بچوں کوغیرمعمولی طور پر متحرک کردیتا ہے۔

بہت سے والدین کا یہ ماننا ہے کہ بچے میٹھے کھانوں اورمیٹھے مشروبات کے استعمال سے غیر معمولی طور پر متحرک ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت بچے جب چاکلیٹ، کولا مشروبات اورچائے وغیرہ لیتے ہیں تو ان میں موجود کیفین کی زیادہ مقدارانہیں پہلے سے زیادہ متحرک بنا دیتی ہے۔ چینی کے استعمال اوربچوں کے زیادہ متحرک ہو جانے کے درمیان تعلق کے سائنسی شواہد موجود نہیں لہٰذا اسے مفروضہ ہی کہا جا سکتا ہے۔اس کے باوجو دیہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال کئی اور طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر عابد فریاد‘ماہر امراض بچگان‘ میو ہسپتال‘لاہور

ناشتہ نہ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے۔

ناشتہ چھوڑنے سے بھوک کی شدت زیادہ ہوجاتی ہے‘ اس لئے اگلے کھانے کے وقت لوگ زیادہ کھا لیتے ہیں۔ یوں ان کا وزن کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے توانائی سے بھرپوراورصحت مند دن کا آغازکرنے کے لئے ہتر ہے کہ آپ دن کا آغاز ناشتے سے کریں۔

موتی خان‘ماہر غذائیات‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی

نوٹ: ہم صحت سے متعلق بہت سی باتیں سنتے اوران پرعمل کرتے چلے آتے ہیں مگران کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ ہمارے لئے  بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اس ضمن میں ماہرین کی آراء کو ترجیح دیں۔

fats, myths and reality, breakfast and weight loss, diet without fats, sugar increases activity

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینگی بخار کے مراحل

Read Next

السی کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular