Vinkmag ad

السی کے فوائد

السی کے فوائد

٭امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق خوراک میں فائبر کا زیادہ استعمال دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ السی کے بیجوں میں فائبرکافی مقدار میں موجودہوتا ہے لہٰذا یہ کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ان بیجوں کے استعمال سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔

٭یہ فاضل چربی کو پگھلاتے ہیں لہٰذا وزن میں کمی کا آزمودہ نسخہ ہے۔

 ٭یہ ہاضمے کوبہتراورقبض کو ختم کرتے ہیں۔

٭یہ ایک بہترین سپلیمنٹ بھی ہے جوکیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

٭جلداوربالوں کی صحت میں السی کے بیجوں کا کردارکلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

٭یہ قوت مدافعت بڑھاتے اورجوڑوں اورپٹھوں کے درد سے نجات دلاتے ہیں۔

٭ان میں موجود اومیگاتھری فیٹی ایسڈز‘ وٹامن بی 4اورکاپر کی بھرپورمقدار جسم میں سوزش اوردرد کم کرتی ہے۔

٭ان کے مسلسل استعمال سے خون میں شکر کی مقدارمتوازن ہوتی ہے۔

٭پروٹین کی وافرمقداررکھنے کی وجہ سے یہ گوشت اور مچھلی کا نعم البدل ہوسکتا ہے اورخصوصاً سبزی خوروں کے لئے بہت مفید ہے۔

 ٭گلوٹن فری ہونے کی وجہ سے سی لیئک بیماری کے شکار بچے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

بیکنگ انڈسٹری میں السی کے بیج اور ناریل کو گلوٹن فری آٹے کے ساتھ ملا کر مختلف قسم کی کوکیز بنائی جاسکتی ہیں ۔انہیں اس مرض کے شکار لوگ کھا سکتے ہیں۔ یہ ایک سپر فوڈ ہے جو بہت سی خوبیوں کا حامل ہے۔

celiac disease, benefits of flax seeds, alsi seeds

Vinkmag ad

Read Previous

حقیقت کیا فسانہ کیا

Read Next

انفیکشن کیا ہے اور اس سے کیسے بچیں

Leave a Reply

Most Popular