Vinkmag ad

منہ میں چھالے

منہ میں چھالے یا السر تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور بولنے میں بھی مشکل کا باعث بنتے ہیں۔ السر جسم میں کہیں بھی بن سکتے ہیں تاہم اگر یہ ہونٹ، زبان، اندرونی گال اور تالو وغیرہ پر بنیں تو انہیں منہ کے السر کہا جاتا ہے۔

زیادہ تر لوگوں میں یہ ایک سے دو ہفتوں تک رہتے اور پھر بغیر کسی علاج کے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اگر دو ہفتے سے زائد عرصے میں بھی منہ کے چھالے مندمل نہ ہوں، ابھی پہلے والا ٹھیک نہ ہوا ہو اور مزید چھالے بننا شروع ہو جائیں تو ڈینٹسٹ سے رابطہ کریں۔ ان کے ساتھ بخار یا اسہال کی شکایت ہو تو بھی ڈاکٹر کو دکھائیںماہر دندان سے رابطہ کریں۔

السر کیوں بنتے ہیں

مرچ اور گرم مصالحوں کا بے جا استعمال معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں یہی تیزابیت منہ میں چھالوں کا سبب بنتی ہے۔ منہ کے السر کی اصل وجہ کا تعین تو مشکل ہے تاہم ان عوامل کو اس سے وابستہ خیال کیا جاتا ہے:

٭وٹامن بی 12، آئرن، فولک ایسڈ کی کمی ہونا۔

٭منہ اور دانتوں کی مکمل اور باقاعدہ صفائی نہ ہونا۔

٭رگڑ رگڑ کربرش کرنا یا سخت اور ناقص برش استعمال کرنا۔

٭جلدی جلدی کھانے یا کھیل کود کے دوران گال کے اندرونی حصے کا دانتوں کے درمیان آ جانا۔

٭ڈینٹل بریسز کے استعمال کی وجہ سے کھانے پینے یا بولنے کے دوران مسوڑھوں پر رگڑ لگ جانا۔

٭کیفین مثلاً چائے, کافی, بلیک چاکلیٹ کا زیادہ استعمال۔

٭ہارمونز کا غیر متوازن ہونا۔

ذیابیطس، سیلیک ڈیزیز ،آئی بی ڈی، خون کی رگوں میں سوجن، قوت مدافعت کی کمزوری، ذہنی تناؤ، اضطراب، ڈپریشن اور مخصوص ادویات وغیرہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

چھالوں کا علاج

السر کے علاج میں پہلی ترجیح درد کی شدت میں کمی لانا ہوتا ہے۔ اس کے لئے کھانے اور چھالوں پر لگانے کے لئے ادویات دی جاتی ہیں۔ یہ صحت یابی کے عمل میں تیزی اور درد میں کمی لاتی ہیں۔

منہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے یا کھانے کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں یا ڈاکٹر کا تجویز کردہ ماؤتھ واش استعمال کریں۔ السر کی وجہ معدے کی خرابی ہو تو اس کے لئے ادویات دی جاتی ہیں۔ مزیدبرآں غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف سپلی منٹس بھی ڈاکٹر کے مشورے سے کھائے جاسکتے ہیں۔

السر سے بچاؤ 

٭ایسی تمام چیزوں سے پرہیز کریں جو منہ کے السر یا منہ اور حلق کے سرطان کا باعث بن سکتی ہوں۔ ان میں سگریٹ نوشی، الکوحل کا استعمال اور نسوار یا تمباکو چبانا شامل ہیں۔

٭امنہ کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ ٹوتھ برش ہرتین ماہ بعد تبدیل کر دیں۔

٭ڈینٹل فلاس کا استعمال لازماً کریں۔

٭سال میں ایک بار دانتوں کے معائنے کے لئے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں۔

mouth ulcers, causes of mouth sores, mouth ulcers treatment & prevention, canker sores, moun k andar chaalay, shifa news, health, oral health

Vinkmag ad

Read Previous

دوران حمل انفیکشن

Read Next

زچگی کے بعد موٹاپا کیسے گھٹائیں

Leave a Reply

Most Popular