دوران حمل انفیکشن

جراثیم کی وجہ سے ہونے والی بیماری کوانفیکشن کہا جاتا ہے۔ یوں تو یہ کسی بھی فرد کے لئے پریشانی اورتکلیف کا باعث بن سکتے ہیں تاہم کچھ حاملہ خواتین کے لئے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ذیل میں بیان کردہ انفیکشنز حمل ضائع ہونے، بچے کی قبل ازوقت پیدائش اوربچے میں نقائص کا سبب بن سکتے ہیں۔

ہرپیز وائرس کا حملہ

یہ وائرس جنسی طورپرمنتقل ہوکر حمل کے 28 ویں ہفتے میں ظاہرہوتا ہے۔ جسم کے دفاعی نظام کواسے ختم کرنے میں12  ہفتے لگتے ہیں۔ اس کے باعث جسم پر خارش اورپیٹ پرجلن ہوتی ہے۔ یہ مرض پہلے حملے کے بعد علاج کی صورت میں بظاہرٹھیک ہو جاتا ہے لیکن پھر تین یا چارماہ بعد دو بارہ حملہ آورہوتا ہے۔ بعض اوقات زچگی کے دوران یہ بچے میں منتقل ہوجاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے

٭زخموں کو براہ ٔراست چھونے سے گریز کریں۔ انہیں صاف اورخشک رکھیں۔

٭مکمل طورپرصحت یاب ہونے سے قبل جسمانی تعلق سے گریزکریں۔

خسرہ

یہ متعدی بیماری ہے جس میں جسم پر دانے نکل آتے ہیں اورمخصوص مدت تک رہتے ہیں۔ اس کے سا تھ تیز بخار بھی ہوسکتا ہے۔ جن خواتین کو بچپن میں یہ مرض ہوگیا ہو‘ انہیں دوبارہ ہونے کے امکانات بہت کم ہو تے ہیں۔ یہ دانے حمل کے پہلے 20 ہفتوں سے قبل نمودار ہوں تو بچے میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لئے

٭حمل ٹھہرنے سے پہلے خون کا ٹیسٹ کروائیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ مسئلہ پہلے ہوا ہے یا نہیں اوراس کی ویکسین لگی ہے یا نہیں۔

٭ایم ایم آر ویکسین لگوائیں۔

روبیلا

روبیلا ایک وائرل انفیکشن ہے جو بخار، گلے میں سوزش اورجسم پرریش کا سبب بنتا ہے۔ عام صورتوں میں یہ کیفیت تین دن تک ختم ہو جاتی ہے۔ جن خواتین کو یہ انفیکشن حمل سے پہلے ہوچکا ہے ان میں اس کے دوبارہ ہونے کے امکانات نہیں ہوتے۔ حمل سے قبل روبیلا کا ٹیسٹ کروائیں اوراس سے بچاؤ کے لئے

٭ایم ایم آرویکسین لگوائیں۔

٭ویکسین اورحمل ٹھہرنے کے درمیان تین ماہ کا وقفہ لازمی ہونا چاہئے۔

پیشاب کی نالی میں انفیکشن

اس صورت میں پیٹ کے نچلے حصے میں بے آرامی کا احسا س، پیشاب کے دوران جلن، پیشاب کی تھیلی میں چبھن اوردرد ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو نظرانداز کیا جائے تو بلڈپریشر بڑھنے، ماں کے گردے متاثر ہونے اوربچے میں نقص پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لئے

٭دوران حمل پا نی اوردیگر مشروبات زیا دہ سے زیا دہ پئیں۔

٭جسمانی تعلق کے بعد پیشا ب ضرورکریں۔

٭پیشاب اورپاخانے کی جگہ کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

فلو کا حملہ

وائرس سے پھیلنے وا لی جو بیماریاں حمل کو متاثر کرتی ہیں ان میں نزلہ (فلو) قابل ذکر ہے۔ جہاں یہ مرض وبا ئی صو رت اختیا رکرلے،ان علاقوں میں خواتین کو بچا ؤ کے لیے بطورخاص احتیاط کرنی چاہئے۔ اس کے لئے فلو ویکسین ضرورلگوائیں۔

Infections during pregnancy, flu, measles, rubella, urinary tract infections

Vinkmag ad

Read Previous

واٹربیگ

Read Next

منہ میں چھالے

Leave a Reply

Most Popular