Vinkmag ad

گلٹی دار جلدی بیماری کی ویکسین جاری

ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور نے گلٹی دار جلدی بیماری کی ویکسین جاری کر دی ہے۔ ویکسین کا افتتاح صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر سجاد حسین اور ڈی جی لائیو سٹاک (توسیع) آصف سلمان ساہی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے دیہی علاقوں میں 40,000 کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ قرضے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ڈیری فارمنگ کے لیے دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیماریوں کے کنٹرول اور ٹریس ایبلٹی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے ڈیڑھ لاکھ مویشی پال کسانوں اور 12 لاکھ جانوروں کو فائدہ پہنچے گا۔

افتتاح کے بعد صوبائی وزیر نے شعبہ تحقیق کے نمایاں ڈاکٹروں کو ایوارڈز دیے۔

لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری وائرس سے پھیلتی ہے۔ یہ وائرس مویشیوں اور جنگلی جانوروں میں مرض کا سبب بنتا ہے۔ اس سے دودھ کی پیداوار میں کمی آ سکتی ہے، جانور کا حمل گرسکتا ہے، اور خراب کھال کی وجہ سے مالک کو معاشی نقصان بھی ہوتا ہے۔ اس بیماری کی شرح 10 سے 20 فیصد اور شرح اموات 1 سے 5 فیصد ہے۔

گلٹی دار جلدی بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق استعمال کیا جانے والا دودھ اور گوشت بھی محفوظ ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سندھ بجٹ، صحت کے لیے 300 ارب روپے مختص

Read Next

قربانی کا گوشت محفوظ کرنے کے طریقے

Leave a Reply

Most Popular