Vinkmag ad

جگر کی بیماری

https://www.shifanews.com/low-sperm-count-urdu/

جگر خوراک کو ہضم کرنے، جسم سے فضلہ خارج کرنے اور خون جمنے میں مدد دینے والے مادے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جگر کی بیماری (Liver disease) موروثی بھی ہو سکتی ہے اور مختلف عوامل کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ وقت کے ساتھ جگر کو مسلسل نقصان پہنچنے سے اس میں داغ بن سکتے ہیں، جسے سروسس (Cirrhosis) کہا جاتا ہے، اور یہ حالت جگر کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

علامات

یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

٭ جلد اور آنکھوں کی سفیدی کا زرد ہو جانا

٭ پیٹ میں درد یا ٹانگوں اور ٹخنوں میں سوجن

٭ جلد میں خارش

٭ پیشاب کا گہرا رنگ اور پاخانے کا ہلکا رنگ

٭ مسلسل تھکاؤٹ اور قے آنا

٭ بھوک میں کمی

٭ معمولی چوٹ پر جلد نیل پڑ جانا

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر علامات برقرار رہیں اور پیٹ میں شدید درد ہو خاص طور پر آرام سے بیٹھنے یا کھڑے رہنے میں مشکل ہو تو ان صورتوں میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

وجوہات

جگر کی بیماری ان مختلف وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں:

٭ ہیپاٹائٹس اے، بی یا سی سمیت جگر کے بعض انفیکشنز

٭ بعض آٹو امیون (مدافعتی نظام سے متعلق) بیماریاں

٭ بعض موروثی یا جینیاتی بیماریاں

٭ جگر یا بائل ڈکٹ کینسر اور بعض دیگر رسولیاں

٭ طویل عرصے تک الکحل کا استعمال

٭ جگر میں چربی جمع ہونا

٭ بعض ادویات کا استعمال

٭ بعض جڑی بوٹیوں پر مشتمل مرکبات کا استعمال

٭ زہریلے کیمیکلز کے ساتھ بار بار رابطہ 

پیچیدگیاں

علاج نہ ہونے کی صورت میں جگر کی بیماری بڑھ کر جگر کی خرابی (Liver Failure) کا سبب بن سکتی ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

تشخیص

ڈاکٹر طبی تاریخ اور جسمانی معائنے کے بعد بلڈ ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ یا دیگر سکین تجویز کر سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں جگر کی بایوپسی بھی کی جا سکتی ہے۔

علاج

علاج بیماری کی وجہ اور شدت پر منحصر ہوتا ہے۔

٭ وزن کم کرنا اور طرز زندگی میں تبدیلیاں

٭ الکحل سے پرہیز کرنا

٭ ادویات کا استعمال

٭ بعض صورتوں میں سرجری

٭ جگر کی ناکامی کی صورت میں لیور ٹرانسپلانٹ

احتیاطی تدابیر

اس سے بچاؤ کے لیے یہ اقدامات مددگار ہو سکتے ہیں:

٭ الکحل کا استعمال محدود رکھیں

٭ غیر محفوظ جنسی تعلقات اور غیر محفوظ ٹیٹو سے بچیں

٭ ہیپاٹائٹس اے اور بی کی ویکسین لگوائیں

٭ ادویات احتیاط سے استعمال کریں

٭ دوسروں کے خون اور جسمانی رطوبتوں سے بچاؤ کریں

٭ کھانے پینے کی صفائی کا خیال رکھنا

٭ سپرے اور کیمیکلز استعمال کرتے وقت احتیاط کریں

٭ جلد کو کیمیکلز سے محفوظ رکھیں

٭ صحت مند وزن برقرار رکھیں

Frequently Asked Questions (FAQs)

جگر کی بیماری کی عام علامات کیا ہیں؟

جلد کا زرد ہونا، تھکن، پیٹ میں سوجن اور بھوک میں کمی عام علامات ہیں۔

کیا جگر کی بیماری موروثی ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، بعض جگر کی بیماریاں والدین سے بچوں میں منتقل ہو سکتی ہیں۔

کیا موٹاپا جگر کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

جی ہاں، موٹاپا جگر میں چربی جمع ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=gastroenterologist

Vinkmag ad

Read Previous

لیمفوما: لمفی نظام کا کینسر

Read Next

گلہٹر: تھائی رائیڈ غدود کا بڑھ جانا

Leave a Reply

Most Popular