Vinkmag ad

نرسوں کے لیے سعودی عرب میں ملازمتیں، کل سے انٹرویو شروع

نرسوں کے لیے سعودی عرب میں ملازمتوں کے مواقع کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے مطابق ان کے لیے انٹرویو کل سے شروع ہو جائیں گے۔

درخواستیں کچھ خاص شعبوں میں مطلوب ہیں۔ ان میں کارڈیئک کیئر، ایمرجنسی، گائنی، پیڈز، آئی سی یو، ہیمو ڈائلیسز، نوزائیدہ بچوں کی کیئر، اونکالوجی اور سرجیکل کیئر نمایاں ہیں۔

او ای سی کے مطابق موزوں امیدواروں کا انتخاب واک ان انٹرویوز کے ذریعے کیا جائے گا۔ انٹرویوز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

لاہور میں انٹرویو شالیمار ٹاور ہوٹل جیل روڈ میں 27 اور 28 جون کو ہوں گے۔ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں انٹرویو 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے۔

نرسوں کے لیے سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے نرسنگ میں چار سالہ بی ایس نرسنگ (پوسٹ آر این) بنیادی شرط ہے۔ متعلقہ شعبے میں کم از کم دو سال کا تجربہ بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ نرسوں کی عمریں 45 سال سے کم ہونی چاہئیں۔

انہیں سعودی قوانین کے مطابق رہائش، ٹرانسپورٹ، اوور ٹائم معاوضہ، ایک سال بعد واپسی کا مفت ٹکٹ اور سال میں تنخواہ کے ساتھ  21 دن کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

امیدوار نرسوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اصل ڈپلومہ، قومی شناختی کارڈ، اپ ڈیٹ شدہ سی وی اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصویریں ساتھ لائیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گرمی کی شدید لہر، سندھ کے ہسپتال ہائی الرٹ

Read Next

متوازن غذا کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular