اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ کھلے دودھ کو ابالنا ضروری ہے یا نہیں۔ اور اگر یہ ضروری ہے تو اس کی وجہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ماہر غذائیات، سدرہ امتیاز کہتی ہیں کہ دودھ کو ابالنے کا مقصد اس میں موجود جراثیم کو کم یا ختم کرنا ہے۔
اگر دودھ کو دوہنے کے فوراً بعد ہی استعمال کرنا ہو تو اس کے آلودہ ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اس لئے اسے ابالے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ہمارے ہاں عموماً ایسا نہیں ہوتا۔
ہمارے ہاں گرمیوں میں اس میں برف بھی شامل کر دی جاتی ہے تاکہ یہ گھروں میں پہنچنے تک محفوظ رہے۔ اس برف کی تیاری یا دودھ دوہتے وقت حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ایسے میں بہتر ہے کہ اسے استعمال سے پہلے ابال لیا جائے۔ اس سے ہم بیماری سے بچے رہیں گے۔
boiling milk before use, is it necessary to boil milk, doodh ko ubaalna zaroori hai ya nahe, health, shifa news, myths, food myths