Vinkmag ad

چچڑیوں سے کیسے نپٹیں

چچڑیاں (ticks) عموماً جنگلوں، جھاڑیوں یا لمبی گھاس وغیرہ میں ہوتی ہیں جہاں سے یہ جانوروں یا انسانوں تک منتقل ہوتی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہو سکتا ہے جو جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ان کے کاٹنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن یہ زیادہ دیر تک خون چوستی رہیں تو ان سے کئی بیماریاں منتقل ہو سکتی ہیں۔ یہ جسم پر کہیں بھی کاٹ سکتی ہیں تاہم عموماً بالوں میں، کانوں کے اندر یا اس کے گرد، ناف کے اندر، بازوؤں کے نیچے، ٹانگوں کے اندر یا گھٹنوں کے پیچھے ہوتی ہیں۔

چچڑی جلد کے ساتھ چپک جائے تو کیا کریں

اگر چچڑی جلد کے ساتھ چپک جائے تو اسے اتارنے کے لئے:

٭ٹویزرکی مدد سے اسے جلد کے بالکل قریب والی جگہ سے پکڑیں۔

٭اب نرمی سے اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف کھینچ کر جلد سے الگ کر لیں۔

٭جب یہ اتر جائے تو اسے زمین پر نہ پھینکیں بلکہ ٹوائلٹ میں پھینک کر پانی بہا دیں یا ٹیپ میں لپیٹ کر کوڑے میں پھینکیں۔الکوحل(rubbing alcohol) سے بھی یہ مر جائے گی۔

٭اب ہاتھوں اور متاثرہ حصے کو الکوحل سویب یا پانی اور صابن سے صاف کر لیں۔

کیا نہ کریں

٭چچڑی کو نکالتے ہوئے بل دینے یا دبانے سے گریز کریں۔

٭اسے ہاتھوں سے براۂ راست پکڑنے کی کوشش نہ کریں۔

٭اسے اتارنے کے لئے پٹرولیم جیلی، ناخن پالش یا ماچس کی گرم تیلی استعمال نہ کریں۔

٭ ہاتھوں سے مارنے کی کوشش نہ کریں۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

٭اگر کوشش کے باوجود یہ جلد سے چپکی رہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔ یہ جتنی دیر رہے گی  اتنے ہی جلد متاثر اور بیمار ی منتقل ہونے کے امکانات بڑھتے جائیں گے۔

٭متاثرہ حصے پر بڑا سادھپڑ بن جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلو کی طرح کی علامات ظاہر ہوں مثلاً بخار، ٹھنڈ لگنا، تھکاوٹ، پٹھوں اور جوڑوں میں درد اور سر درد وغیرہ۔

٭متعلقہ حصے میں درد ہو، اس سے کوئی مادہ خارج ہو رہا ہو یا جلد کی رنگت تبدیل ہو جائے۔

بچیں کیسے

٭لمبی گھاس میں، جنگل میں یا جانوروں کے پاس جاتے ہوئے اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

٭جلد پر کیڑے بھگانے والا لوشن(insect repellant) یا کریم لگائیں۔

٭جھاڑیوں یا گھاس سے دور رہیں۔ اگر گھاس یا جھاڑیوں وغیرہ میں جائیں تو گھر آنے کے بعد اپنے کپڑوں کو کپڑے دھونے والے برش سے جھاڑیں اور تسلی کر لیں کہ یہ جسم پر کہیں موجود تو نہیں۔

٭پالتو جانوروں کو وقتاً قوقتاً چیک کرتے رہیں۔ اگر وہ ان سے متاثر ہوں تو ویٹنری ڈاکٹر سے رابطہ کر کے ان سے چھٹکارا پائیں۔

٭اپنے لان کی گھاس کو باقاعدگی سے کٹوائیں اور وہاں کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے سپرے کریں۔

tick bite , first aid, insect bite, emergency situations, emergency first aid, health, shifa news, skin issues, chichri ko kaisay nikalein

Vinkmag ad

Read Previous

مقعد پر خارش

Read Next

کیا کھلے دودھ کو ابالنا ضروری ہے؟

Leave a Reply

Most Popular