Vinkmag ad

سماعت سے متعلق دلچسپ معلومات

٭انسانی جسم میں سب سے چھوٹی ہڈیاں تین ہیں جو کان میں پائی جاتی ہیں۔ ان ہی کے باعث ہمارے لئے آوازوں کو سننا ممکن ہوتا ہے۔

٭جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو اکثر اوقات ہمیں اردگرد کی آوازیں سنائی نہیں دیتیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اگرچہ ہمارے کان سوتے وقت بھی مختلف آوازیں سنتے ہیں تاہم ہمارا دماغ انہیں قبول نہیں کرتا یعنی انہیں پراسیس نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان سے آگاہ نہیں ہو پاتے۔

٭انسان صرف وہی آواز سن سکتے ہیں جن کی فریکوینسی20 ہرٹزسے20,000 ہرٹز کے درمیان ہو۔ شیرخوار بچے اس سے قدرے اونچی آوازیں بھی سن سکتے ہیں۔ جوں جوں ان کی عمر بڑھتی چلی جاتی ہے ان کی زیادہ اونچی آواز سننے کی استعداد کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ہرٹز فریکوینسی کی اکائی ہے۔

٭20,00 ہرٹز سے اوپرکی آوازیں الٹراسونک ساؤنڈز کہلاتی ہیں۔ ہسپتال، کھیتوں، باغیچوں اور گھروں میں الٹراسونک سائونڈ ریپیلرز کا استعمال مختلف کیڑے مکوڑوں کو بھگانے لے لئے کیا جاتا ہے۔

٭کتوں کی قوت سماعت انسانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ وہ 45,000 سے 65,000 ہرٹز تک کی آوازبھی سن سکتے ہیں۔ یہ جانورایسے شوربھی سن سکتے ہیں جنہیں سننا انسانوں کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔

٭ہوا کے مقابلے پانی میں آواز چار گنا زیادہ تیزحرکت کرتی ہے۔

٭اکثر مکھیاں قوت سماعت سے محروم ہوتی ہیں۔ تاہم ان کی کچھ اقسام ( مثلاً خون چوسنے والی مکھیاں) میں یہ قوت غیر معمولی حد تک زیادہ پائی جاتی ہے۔

٭سفید بلیاں جن کی آنکھیں زرد، سبزیا نیلی ہوتی ہیں‘ زیادہ تر قوت سماعت سے محروم ہوتی ہیں۔ یہ شرح نیلی آنکھوں والی سفید بلیوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

٭پانی کی تہہ میں موجود ڈولفن مچھلی 15میل دور سے آنے والی آوازوں کو بھی سن سکتی ہے۔

٭آواز خلاء میں حرکت نہیں کرسکتی۔ خلاء میں ہوا کے مالیکیولوں کی عدم موجودگی کے باعث کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دیتی۔

٭زمین پر قدرتی آوازوں میں سب سے اونچی آواز آتش فشاں کے پھٹنے کی ہے۔

٭انفرا ساؤنڈز (وہ آوازیں جو بہت ہلکی ہوتی ہیں) کو ڈراؤنی فلموں میں خوف، تھر تھراہٹ اوردل کی دھڑکن تیزکرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Interesting facts about hearing, infrasound, vacuum

Vinkmag ad

Read Previous

خوراک کی نالی میں رکاوٹ کیسے دور کریں

Read Next

پٹھوں کا کھچاؤ

Leave a Reply

Most Popular