خوابوں سے متعلق دلچسپ معلومات

خوابوں سے متعلق دلچسپ معلومات

٭دماغ کوغیرضروری معلومات نکالنا یا یادوں کوطویل عرصے والی میموری میں بھیجنا ہوتویہ تیزی سے کام کرتا ہے۔ یہ کام نیند کے آرای ایم مرحلے میں ہوتا ہےجس میں آنکھیں تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ زیادہ ترخواب نیند کے اسی مرحلے میں آتے ہیں۔

٭خوابوں کی اکثریت ان خیالات یا واقعات پرمشتمل ہوتی ہے جن کا سامنا ہم ماضی میں کرچکے ہوں۔ اسی طرح ان میں نظرآنے والے افراد کو بھی ہم دیکھ چکے ہوتے ہیں۔  تاہم یاد نہ ہونے کے باعث کبھی کبھارپہچان نہیں پاتے۔

٭ہم اپنی زندگی کے اوسطاً چھ سال خواب دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں۔

٭صرف بصارت رکھنے والے ہی نہیں بلکہ نابینا افراد بھی خواب میں تصاویر دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 ٭خوابوں کی بنا پرایجاد ہونے والی چیزوں میں سلائی مشین،  گوگل، ڈی این اے اورپیریاڈک ٹیبل وغیرہ شامل ہیں۔

٭خوابوں میں نظرآنے والے مناظرعموماً رنگین ہوتے ہیں لیکن 12فی صد افراد ایسے بھی ہیں جن کے خواب رنگین نہیں ہوتے۔

٭ہرشخص اپنے تجربات کے مطابق خواب دیکھتا ہے۔ تاہم زیادہ ترخواب گرنے، حملہ ہونے، کسی کا پیچھا کرنے، اڑنے یا خوف میں حرکت کرنے پرہی مشتمل ہوتے ہیں۔

٭بعض افراد کواینگزائٹی کے باعث سوتے ہوئے خوف کے دورے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ گھبرا کراٹھتے ہیں تو پسینے میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرے کا درجہ حرارت، فرد کے کپڑے ،کچھ امراض مثلاً نیند میں خلل اورمدافعتی نظام کی بیماریاں بھی اس کا سبب ہوسکتی ہیں۔

٭لمبے خواب صبح کے اوقات میں آتے ہیں کیونکہ اس کے قریب ’’آرای ایم‘‘ نیند کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

٭خواب کے دوران جسم کو حرکت کرنے سے روکنے کے لئے کچھ پٹھے ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔ تاہم بعض افرا د پرتشدد خواب آنے پرنیند کے دوران بھی بولنے، چیخنے چلانے اور ٹانگیں چلانے کی صورت میں ردعمل دیتے ہیں۔ یہ دراصل نیند کے مسائل یا بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

٭جاگنے کے کچھ ہی دیربعد ہم خوابوں کا 95 فی صد حصہ بھول جاتے ہیں۔

٭ دماغ کا ایک خاص حصہ مختلف خیالات کو آپس میں جوڑکرانہیں معنی دیتا ہے۔ نیند کے دوران یہ مکمل طورپرکام نہیں کرتا لہٰذا ہم ایسے خواب بھی دیکھتے ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔

٭بعض اوقات نیند کے ابتدائی مراحل پرایسے لگتا ہے کہ ہم گرنے لگے ہیں،پھر فوراً ایک جھٹکا سا لگتا ہے اورآنکھ کھل جاتی ہے۔یہ دراصل پٹھوں کے غیرارادی طورپرکھچنےکی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے باعث جسم کا کوئی ایک حصہ یا پورا جسم حرکت کرسکتا ہے۔

٭جانوربھی خواب دیکھتے ہیں تاہم انسانوں کی طرح ان کی تعبیر نہیں کرتے۔

٭برے خواب زیادہ ترذہنی تناؤ، اداسی ،مخصوص ادویات کے استعمال یا سونے سے پہلے خوفناک تصاویراورفلمیں دیکھنے کی وجہ سے آتے ہیں۔ اسی طرح رات کو دیرسے کھانا بھی ان کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس سے میٹابولزم تیزہوجاتا اوردماغ زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔

dream facts, interesting facts about dreams

Read Previous

آنکھ کی پتلی کا زخم

Read Next

 کیا ٹھنڈا پانی پینے سے گلا خراب ہوتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular