Vinkmag ad

انسولین کے ایک برانڈ کی فراہمی متاثر، متبادل مہنگے ہونے کی شکایت

Pharmacist working at a computer beside medicine shelves, illustrating a report on insulin supply disruption in Pakistan.

پاکستان میں انسولین کے ایک برانڈ اپیڈرا کی قلت سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قومی اسمبلی میں متبادل انسولین کم از کم 20 فیصد مہنگی ہونے کی شکایت بھی کی گئی۔

دی نیوز کے مطابق، رکن اسمبلی آمنہ بتول نے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے یہ معاملہ اٹھایا۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نیلسن عظیم نے بتایا کہ جرمنی سے متعلقہ انسولین کی سپلائی اکتوبر میں متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متبادل انسولین دستیاب ہے، جسے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پر مذکورہ رکن اسمبلی نے کہا کہ بہت سے مریضوں کو دوا تبدیل کرنے کے لیے ڈاکٹر تک رسائی بھی حاصل نہیں۔

نیلسن عظیم نے اسمبلی کو بتایا کہ وزارت صحت نے درآمد کنندگان سے متعلقہ انسولین کی فراہمی کا انتظام کرنے کو کہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

زیادہ چینی، نمک یا چکنائی والی غذاؤں پر وارننگ لیبلز لازمی قرار دینے کا مطالبہ

Read Next

برطانیہ میں چنبل کے علاج کے لیے نئی گولی منظور

Leave a Reply

Most Popular