Vinkmag ad

فضائی سفر سے خوف

فضائی سفر سے خوف

ہوائی جہازکا سفرخطرات سے کلیتاً خالی نہیں ہوتا لیکن فضائی حادثات اوران میں انسانی جانوں کی ضیاع کی شرح زمینی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی نسبت کم ہے۔ اس کے باوجود کچھ لوگ فضائی سفرسے شدید خوفزدہ ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کواتنا زیادہ ڈرہوتا ہے کہ وہ ملازمت اورتعلیم حاصل کرنے وغیرہ جیسے اہم امورکی انجام دہی تک کو متاثرکرنے لگتا ہے۔

اس خوف کے شکارلوگوں میں اکثرکو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ جہاز کہیں گرہی نہ جائے۔ تاہم ایک امریکی ماہر نفسیات کے مطابق

فضائی سفرکا خوف صرف جہاز کے تباہ ہونے کا نہیں بلکہ یہ کئی طرح کے بے جا خوف (فوبیا) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مثلاً کچھ لوگ جہاز کے تباہ ہونے سے زیادہ اس کے بند ہونے سے خوف کھاتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ جہازمیں ہوا کی کمی ہو جانے سے ان کا سانس بند ہوجائے گا۔ پھروہ سفرکرتے ہوئے تیزتیزسانس لیتے ہیں جس سے ان کی حالت خراب ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خوف جہاز کے اونچا اڑنے سے متعلق ہوتا ہے۔ بعض اس وہم کا شکار ہوجاتے ہیں کہ اونچائی پرجہاز میں سوراخ ہو جائے گا۔ اسی طرح بعض لوگ جہازمیں زیادہ افراد کی موجودگی سے گھبراتے ہیں ۔انہیں لگتا ہے دوران سفرانہیں الٹیاں آجائیں گی یا وہ وہاں سے نکل نہ سکیں گے۔ کچھ افراد نے جہازکو گرتے، لوگوں کو جلتے اوراپنوں یا اجنبیوں کومرتے دیکھا ہوتا ہے۔ اس سے وہ فضائی سفرسے متعلق صدمے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

قابو کیسے پائیں

٭اپنے خوف کے ذرائع کو سمجھیں۔ مثلاً اس بات کی تشخیص کریں کہ خوف جہاز کے تباہ ہونے، خراب ہونے یا بند ہونے سے آتا ہے۔ اسی طرح کیا آپ کولگتا ہے کہ آپ کا سانس بند ہوجائے گا اورمدد دستیاب نہیں ہوگی۔

٭خوف سے متعلق جوبھی غیرحقیقی سوچ آتی ہے‘ اسے چیلنج کریں۔ یعنی کیا جوآپ سوچتے ہیں اس کے ہونے کے 100 فی صد امکانات ہیں‘ اوریہ کہ آپ کے پاس اس کا کیا ثبوت ہے۔ اگرثبوت نہیں توپھرآپ کے ساتھ ایسا کیونکرہوسکتا ہے۔ کیا آپ کے ماضی کے تجربا ت نے اس سوچ کوسچ ثابت کیا ہے۔

٭ہوائی سفرسے فرارکی سوچ کو اپنے پاس پھٹکنے نہ دیں۔ یہ آپ کی کارکردگی کو کم کرے گی اورخوف کوبرقرار رکھے گی۔

٭جیسے ہی منفی سوچیں آنے لگیں‘ ان سے اپنی توجہ ہٹانے کے لیے ربڑبینڈ سے کھیلنا شروع کردیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان سوچوں کوآنے دیں مگردھیان نہ دیں بلکہ اپنی توجہ دوسری طرف لے جائیں۔ اس دوران اپنی پسند کا کوئی کام کرلیں یا گیم کھیلیں۔

٭اپنے آپ کوپرسکون رکھنا اورکرنا سیکھیں ۔اس کے لیے ناک سے لمبا ، گہرا اورآہستہ سانس لیں اورپٹھوں کوڈھیلا چھوڑدیں۔ اس سکون کے احساس کو محسوس کریں اورموجود چیزوں پراپنی توجہ دیں۔ اس لمحے آپ جو سن سکتے ہوں‘ وہ سنیں اورجو محسوس کرسکتے ہوں، وہ محسوس کریں۔

٭اپنے خوف کو بہت زیادہ سنجیدہ نہ لیں اورنہ ہر دم اسی کے بارے میں سوچتے رہیں۔ جہاز میں دوسرے لوگوں سے باتیں کریں اور سفر سے لطف انداز ہونے کی کوشش کریں۔

٭سب سے اہم ٖبات یہ ہے کہ فضائی سفر کے متعلق معلو مات اچھے اورقابل اعتماد ذرائع سے حاصل کریں ۔ایسے خوف کم ہوگا ۔

airplane phobia, how o deal with airplane phobia

Vinkmag ad

Read Previous

چھینک کیوں آتی ہے

Read Next

دانے چھیلنے سے سکن خراب

Leave a Reply

Most Popular