ہارمونزکی سکریننگ
ہارمونزکے نظام پربڑھتی عمرکے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے زندگی کے چار مختلف مراحل میں ہارمونز کی سکریننگ تجویز کی ہے جو یہ ہیں
٭پہلی سکریننگ پیدائش کے فوراً بعد۔
٭دوسری سات سے آٹھ سال کی عمرمیں۔
٭تیسری بلوغت کے وقت یعنی 12 سے 16 سال تک۔
٭آخری 40 سے 45 سال کی عمرمیں۔
یوں توان تمام مراحل پرسکریننگ کی اہمیت مسلم ہے تاہم بڑھاپےمیں اس کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بزرگ افرادکو درپیش بہت سے مسائل کا تعلق انہی سے ہی ہوتا ہے۔ مثلاً 45 یا 47 سال کی عمر میں مخصوص ہارمونز کی کمی کے باعث خواتین کا نظام تولید بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ اس سے نیند میں خلل، چڑچڑاپن، ہڈیوںکا بھربھرا ہوجانا اوردیگر نفسیاتی مسائل بھی سامنے آنے لگتے ہیں۔ اگرچہ نفسیاتی مسائل کے لئےاکثرخواتین ماہرِنفسیات کے پاس جاتی ہیں تاہم بہت سی صورتوں میں ان کا سبب ہارمونزکا اتارچڑھاؤ ہوتا ہے۔
hormonal screening, world health organization
