Vinkmag ad

ہارمونزسے جڑے مسائل

ہارمونزسے جڑے مسائل

ہمارے جسم میں ہارمونزکا کام رحم مادر سے شروع ہو کرزندگی کی آخری سانس تک جاری رہتا ہے۔ یہ پیغامات کو متعلقہ خلیوں تک پہنچا کراعضاء کو ہدایات دیتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ ہماری صحت سے متعلق بہت سے مسائل انہی سے جڑے ہوتے ہیں لیکن اکثراوقات اس پہلو کونظراندازکرکے انہیں دیگرعوامل سے وابستہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ قد چھوٹا رہ جانا، وزن بڑھ جانا اورخواتین کے چہرے پربال وغیرہ اس کی کچھ مثالیں ہیں۔ مزید برآں مزاج کے اتارچڑھاؤ، ذہنی تنائو، سانس لینے یا خون کی گردش کے نظاموں کی فعالیت یا عدم فعالیت کا تعلق بھی ہارمونزسے ہوسکتا ہے ۔

موٹاپا

دونوں گردوں کے اوپرایڈرینل غدود ہوتے ہیں۔ یہ ایسے ہارمونزخارج کرتے ہیں جومیٹابولزم، مدافعتی نظام اوربلڈریشرکو قابو کرتے ہیں اور دیگراہم افعال انجام دیتے ہیں۔

بعض اوقات مخصوص ادویات کے ضمنی اثرات، طویل المعیاد امراض یا غدودکےغیرمعمولی طورپرمتحرک ہو نے کے باعث ان سے کارٹی سول نامی ہارمون زیادہ خارج ہونے لگتا ہے۔ نتیجتاً لیپٹن ہارمون کی کمی اورگریلن کی زیادتی ہوجاتی ہے۔ گریلن بھوک بڑھاتا ہے جبکہ لیپٹِن ہارمون بھوک کم کرتا ہے۔ جب گریلن کی مقدارلگاتار بڑھتی رہتی ہے تو بھوک زیادہ لگتی ہے۔ایسےمیں فرد زیادہ کھاتا ہے اورموٹاپے کا شکارہوجاتا ہے۔ اسی طرح لیپٹن کی کمی بھی موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔

خواتین کےچہرے پربال

اکثر صورتوں میں اس کا تعلق ہارمونز کے ساتھ ہوتاہے۔ یہ مسئلہ مردانہ ہارمونزیادہ پیدا ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔  ہارمون کو غیرمتحرک کر کے اسے حل کیا جاسکتا ہے۔اکثر خواتین اس صورت میں شعاؤں کے ذریعے علاج کروانا چاہتی ہیں حالانکہ جب تک اصل مسئلے کو حل نہیں کیا جائے گا،بال باربار آتے رہیں گے۔

ghrelin, leptin, cortisol, testosterone, hormonal issues, facial hair, obesity

Vinkmag ad

Read Previous

جلد پرشدید خارش، کریں تو کیا

Read Next

ہارمونزکی سکریننگ

Leave a Reply

Most Popular