کولہے کا درد (Hip pain) ایک عام مسئلہ ہے، جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ درد کا مقام اکثر اصل مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ کولہے کے اندرونی حصے یا ران کے جوڑ کے قریب محسوس ہونے والا درد عموماً خود کولہے کے جوڑ کے مسئلے کی علامت ہوتا ہے۔ کولہے کے بیرونی حصے، اوپری ران یا بیرونی کولہے میں درد اکثر پٹھوں، لیگامنٹس، ٹنڈنز یا نرم ٹشوز کے مسائل سے جڑا ہوتا ہے۔
بعض اوقات کولہے کا درد جسم کے دیگر حصوں کی بیماریوں کے باعث بھی ہوتا ہے۔ اس کیفیت کو ریفر کیا گیا درد کہا جاتا ہے۔
وجوہات
کولہے کا درد آرتھرائٹس، چوٹوں، اعصابی دباؤ یا دیگر بیماریوں کے باعث ہو سکتا ہے۔
آرتھرائٹس
٭ جووینائل آئیڈیوپیتھک آرتھرائٹس (Juvenile Idiopathic Arthritis)، بچوں میں جوڑوں کی سوزش
٭ اوسٹیو آرتھرائٹس (Osteoarthritis), جوڑ گھسنے کی بیماری
٭ سوریائیٹک آرتھرائٹس (Psoriatic Arthritis)، چنبل سے جڑی جوڑوں کی سوزش
٭ روماٹائیڈ آرتھرائٹس (Rheumatoid Arthritis)، مدافعتی نظام سے پیدا ہونے والی سوزش
٭ سیپٹک آرتھرائٹس (Septic Arthritis), جوڑ میں انفیکشن
چوٹیں
٭ برسائٹس (Bursitis)، جوڑ کے قریب سیال بھری تھیلی کی سوزش
٭ کولہے کا اکھڑ جانا، جوڑ کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا
٭ کولہے کی ہڈی کا فریکچر، ہڈی ٹوٹ جانا
٭ ہپ لیبرل ٹیئر (Hip Labral Tear)، جوڑ کے کنارے موجود کارٹلیج کا پھٹ جانا
٭ انگوئینل ہرنیا (Inguinal Hernia)، ران کے قریب ہرنیا
٭ موچ اور کھچاؤ (Sprains and Strains)، پٹھوں یا رباطوں کی چوٹ
٭ ٹینڈنائٹس (Tendinitis), ٹنڈن کی سوزش
دبے ہوئے اعصاب
٭ میرالجیا پیریستھیٹیکا (Meralgia Paresthetica), ران کے اعصاب پر دباؤ
٭ سیکروئیلیائٹس (Sacroiliitis)،ریڑھ اور کولہے کے جوڑ کی سوزش
٭ شیاٹیکا (Sciatica)، کمر سے ٹانگ تک جانے والے عصب کا درد
کینسر
٭ بون میٹاسٹیسیس (Bone Metastasis)، کینسر کا ہڈیوں تک پھیل جانا
٭ بون کینسر (Bone Cancer)، ہڈیوں کا سرطان
٭ لیوکیمیا (Leukemia)، خون کا کینسر
دیگر بیماریاں
٭ ایواسکولر نیکروسس (Avascular Necrosis)،ہڈی کو خون کی فراہمی رک جانا
٭ فائبرومائیالجیا (Fibromyalgia)، جسمانی درد اور تھکن کی بیماری
٭ لیگ کیلوی پرتھیز ڈیزیز(Legg-Calve-Perthes Disease)، بچوں میں کولہے کی ہڈی کی بیماری
٭ اوسٹیومائیلائٹس (Osteomyelitis)، ہڈی کا انفیکشن
٭ اوسٹیوپوروسس (Osteoporosis)، ہڈیوں کا کمزور ہونا
٭ سائنووائٹس (Synovitis)، جوڑ کی جھلی کی سوزش
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر کولہے کا درد ہلکا ہو تو فوری طبی معائنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تکلیف کم کرنے کے لیے یہ احتیاطی تدابیر مددگار ہو سکتی ہیں:
٭ آرام کریں اور ایسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں جن میں کولہے پر دباؤ پڑے یا اسے زیادہ موڑنا پڑے
٭ متاثرہ سمت پر سونے اور زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کریں
٭ بغیر نسخے کے ملنے والی ادویات درد کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں
٭ کریمیں، جیل یا پیچ متاثرہ حصے پر لگائے جا سکتے ہیں
٭ تولیے میں لپٹی آئس پیک استعمال کرنے سے سوجن کم ہو سکتی ہے
٭ نیم گرم غسل یا شاور پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور ہلکی سٹریچنگ کے لیے مددگار ہوتا ہے
اگر گھریلو تدابیر کے باوجود درد برقرار رہے، تو ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
کب فوری طبی امداد حاصل کریں
اگر کولہے پر چوٹ لگی ہو اور درج ذیل علامات ظاہر ہوں، تو فوری طبی امداد حاصل کریں:
٭ جوڑ اپنی جگہ سے ہٹا ہوا دکھائی دے یا ٹانگ معمول سے چھوٹی محسوس ہو
٭ ٹانگ یا کولہے کو حرکت نہ دے سکیں
٭ متاثرہ ٹانگ پر وزن نہ ڈال سکیں
٭ شدید درد محسوس ہو
٭ اچانک سوجن پیدا ہو جائے
٭ بخار، کپکپی یا متاثرہ ٹانگ کی جلد کے رنگ میں تبدیلی آئے
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=orthopedic