Vinkmag ad

بلڈپریشر کے مریض‘ غذائی پرہیزیں

بلڈپریشر کے مریض‘ غذائی پرہیزیں

انسانی جسم کے لئے آئیڈیل بلڈپریشرکم و بیش120/80 (اوپر والا 120 اور نیچے والا 80) ہے۔ اگر کسی فرد کا بلڈپریشر90 /140 یا اس سے زیادہ آئے توبلڈ پریشرکا مریض تصورکیا جائے گا۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے چند غذائی احتیاطیں یہ ہیں

٭پوٹاشیم بلڈ پریشرکو قابورکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لیے غذا میں اس کے حامل پھل اورسبزیاں(پالک،کیلا اورمالٹا وغیرہ) شامل کریں۔

٭ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو چاہئے کہ دن بھرکے معمول میں پھلوں اورسبزیوں کو لازماً شامل رکھیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں کاایک کپ اورآدھا کپ پکی ہوئی سبزیاں یا آدھا کپ سبزیوں کا جوس پئیں۔

٭درمیانے سائز کا ایک پھل، ایک چوتھائی کپ خشک میوہ جات، آدھا کپ تازہ، فروزن یا کین کے پھل اورآدھا کپ پھلوں کا جوس پی لیں۔ پھلوں اورسبزیوں کی یہ مقدارکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے خون کی نالیوں کے گرد اضافی چربی نہیں جمتی۔

٭امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 40سال سے زائد عمرکے افراد دن میں 2300ملی گرام یعنی ایک چائے کا چمچ نمک کھا سکتے ہیں۔ بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے اس کی مقدار 1500ملی گرام یعنی 2/3چائے کا چمچ ہے۔ مریض کی کیفیت اوربلڈپریشرکے کنٹرول کے مطابق ماہرین غذائیات اسے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔

٭ کھانوں کے اوپرنمک چھڑک کرکھانے کی عادت درست نہیں۔ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ نمک دانی کو اپنے ڈائننگ ٹیبل سے ہٹا دیں۔

٭نمک کی کمی سے ذائقے میں فرق کو مختلف ہربز، لیموں، سرکے اورنمک کے بغیرتیارکردہ مسالوں سے دورکیا جا سکتاہے۔

٭نباتاتی ذرائع سے حاصل ہونے والے تیل مثلاً اولیو آئل یا کینولا آئل وغیرہ استعمال کریں۔

٭وزن بڑھنا بلڈ پریشر کے کنٹرول کو متاثرکرسکتا ہے۔ ہرشخص کا موزوں وزن اس کے قد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ اس کی پیمائش کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پیمانے ’’بی ایم آئی‘‘ یعنی باڈی ماس انڈیکس سے ہوجاتی ہے۔ انٹرنیٹ پرایسی بہت سی ویب سائٹس موجود ہیں جن کی مدد سے بی ایم آئی باآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں دوا کے ساتھ ساتھ احتیاط،ورزش اورپرہیز بہت ضروری ہے۔ احتیاط کیجئے تاکہ آپ اچھی صحت کے ساتھ زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

High blood pressure, dietary changes , diet for blood pressure patients

Vinkmag ad

Read Previous

مرگی سے بچاؤ

Read Next

دُکھتے جوڑ

Leave a Reply

Most Popular