Vinkmag ad

فیلڈ ہسپتالوں سے 12 لاکھ افراد مستفید، مزید 500  کلینکس آن ویلز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتالوں سے 12 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں مفت ادویات، ایکسرے، لیب ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولت موجود ہے۔ ڈاکٹروں کو دور دراز علاقوں میں بھیجنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں۔ اس کے بعد وہاں ڈاکٹروں کی کمی نہیں رہے گی۔ مزید 500 کلینک آن وِیلز قائم کیےجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی مشیر صحت اظہر محمود کیانی سے ملاقات میں کیا۔ مشیر صحت نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے لیے سفارشات پیش کیں-

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کا شعبہ ان کے دل کے قریب ہے۔ اس میں انقلاب لا نے کا تہیہ کر لیا ہے۔ تمام مراکز صحت، ٹی ایچ کیو اور ٹرشری ہاسپٹلز کی اپ گریڈ یشن کی جا رہی ہے۔ دل کے امراض، ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچ رہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا دائرہ کار بتدریج اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بننے سے لوگوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ موجودہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو عوام دوست بنایا جائے گا۔ انہوں نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں جدید ریسرچ کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

گزشتہ چند ہفتوں میں فیلڈ ہسپتالوں سے 12 لاکھ افراد کا مستفید ہونا بڑی کامیابی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے کو جلد از جلد دور دراز کے علاقوں تک پہنچایا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیلتھ کارڈ کی وفاق میں بھی بحالی کا فیصلہ

Read Next

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے غذائی احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular