گرمی سے جسم اس وقت نڈھال (Heat exhaustion) ہوتا ہے جب جسم کا درجہ حرارت حد سے زیادہ بڑھ جائے۔ گرمی سے ہونے والی بیماریوں میں پٹھوں کا کھچاؤ نسبتاً ہلکی حالت، جبکہ ہیٹ اسٹروک سب سے سنگین حالت ہے۔ یہ کیفیت زیادہ گرمی، زیادہ نمی یا سخت جسمانی مشقت کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
علامات
ہیٹ ایگزاسشن کی علامات یہ ہو سکتی ہیں:
٭ ٹھنڈی اور نم جلد ہونا
٭ بہت زیادہ پسینہ آنا
٭ کمزوری یا بے ہوشی محسوس ہونا
٭ چکر آنا یا شدید تھکاوٹ ہونا
٭ نبض تیز اور کمزور ہونا
٭ کھڑے ہونے پر بلڈ پریشر کم ہونا
٭ پٹھوں میں کھچاؤ ہونا
٭ متلی یا سر درد ہونا
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
ان صورتوں میں فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں:
٭ ہیٹ ایگزاسشن کی علامات ظاہر ہوتے ہی آرام کرنا، ٹھنڈی جگہ پر جانا اور ٹھنڈا پانی یا اسپورٹس ڈرنک پینا
٭ علامات ایک گھنٹے میں بہتر نہ ہونا یا مزید بڑھ جانا
٭ مریض کا الجھن میں مبتلا ہونا یا شدید بے چینی ہونا
٭ مریض کا بے ہوش ہو جانا یا پانی نہ پی سکنا
٭ جسم کا درجہ حرارت 40°C یا اس سے زیادہ ہو جانا
وجوہات
ہیٹ ایگزاسشن ان وجوہات کے باعث ہو سکتی ہے:
٭ گرم اور مرطوب موسم میں زیادہ جسمانی مشقت یا سخت ورزش
٭ جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن)
٭ زیادہ پسینہ آنے سے جسم کا ٹھنڈا نہ ہو پانا
٭ الکحل کا استعمال
٭ ایسے کپڑے پہننا جو پسینہ بخارات بن کر خشک ہونے نہ دیں
خطرے کے عوامل
یہ عوامل اس کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں:
٭ 4 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد
٭ بعض ادویات کا استعمال، جیسے بلڈ پریشر، دل، الرجی یا ذہنی بیماریوں کی دوائیں
٭ موٹاپا
٭ اچانک گرم ماحول میں آ جانا
٭ زیادہ درجہ حرارت اور نمی والا موسم
پیچیدگیاں
اگر گرمی سے نڈھال ہونے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ہیٹ اسٹروک میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو جان لیوا حالت ہے۔ اس سے دماغ اور جسم کے اہم اعضا کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے، اور بروقت علاج نہ ملنے پر موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
بچاؤ کے تدابیر
ہیٹ ایگزاسشن سے بچاؤ کے لیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
٭ ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں
٭ دھوپ سے بچاؤ کے لیے ٹوپی، چشمہ اور سن سکرین استعمال کریں
٭ مناسب مقدار میں پانی اور مشروبات پیئیں
٭ گرمی میں احتیاط طلب ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
٭ کسی کو بند گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں
٭ دن کے زیادہ گرم اوقات میں سخت جسمانی مشقت سے بچیں
٭ گرم موسم میں کام یا ورزش کی عادت آہستہ آہستہ بنائیں
٭ زیادہ خطرے کی صورت میں گرمی سے بچیں اور علامات ظاہر ہوتے ہی فوری اقدامات کریں
تشخیص
اتشخیص کے لیے ڈاکٹر جسمانی درجہ حرارت اور علامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر خون، پیشاب، پٹھوں کے افعال یا دیگر امیجنگ ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں تاکہ جسم کے اندرونی اعضا کے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔۔
علاج
ہیٹ ایگزاسشن کے علاج میں یہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں:
٭ ٹھنڈی جگہ پر آرام کرنا اور ٹانگیں اونچی رکھنا
٭ ٹھنڈا پانی یا اسپورٹس ڈرنک پینا
٭ ٹھنڈے پانی سے نہانا یا جسم کو ٹھنڈا کرنا
٭ اضافی اتارنا
٭ ایک گھنٹے میں افاقہ نہ ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کرنا
٭ شدید صورت میں ٹھنڈے پانی، کولنگ بلینکٹ یا آئس پیک سے جسم ٹھنڈا کرنا
٭ ضرورت پڑنے پر کپکپی روکنے کے لیے ادویات استعمال کرنا
Frequently Asked Questions (FAQs)
کیا ہیٹ ایگزاسشن خود ٹھیک ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، زیادہ تر افراد آرام، ٹھنڈی جگہ پر رہنے اور مناسب مقدار میں پانی پینے سے بہتر ہو جاتے ہیں۔
کیا ہیٹ ایگزاسشن ہیٹ اسٹروک میں تبدیل ہو سکتی ہے؟
جی ہاں، اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ہیٹ اسٹروک میں تبدیل ہو سکتی ہےجو ایک جان لیوا حالت ہے۔
ہیٹ ایگزاسشن کے دوران کیا پینا چاہیے؟
ٹھنڈا پانی یا الیکٹرولائٹس والے اسپورٹس ڈرنکس پینا مفید ہوتا ہے۔
نوٹ یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے۔ اگر گرمی کی وجہ سے علامات شدید ہوں، بے ہوشی، الجھن یا جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جائے تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=medical-specialist