Vinkmag ad

بالوں کو زیادہ رنگنا سفیدی کا سبب؟

بالوں کو زیادہ رنگنا سفیدی کا سبب؟

بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر بالوں کو زیادہ رنگا جائے توکالے بال بھی سفید ہونے لگتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟ اس بارے میں اسلام آباد کے ماہرِامرض جلد  ڈاکٹرمقصود انور کہتے ہیں

بالوں کو زیادہ رنگنے سے ان کا رنگ سفید ہوجانے کے حوالے سے امراض جلد کے ڈاکٹروں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔کچھ کہتے ہیں کہ اس کا یہ اثرہوتا ہے اورکچھ اسے محض ایک غلط فہمی مانتے ہیں۔ میری رائے میں ہیئرکلرز بالوں کا اپنا (سیاہ)رنگ بنانے والے خلیوں کو کام کرنے سے روک دیتے ہیں جس سے وہ سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس لئے بالوں کو باقاعدگی سے اور بہت زیادہ رنگنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔مزید برآں ڈپریشن،غیر صحت بخش خوراک اور کام کرنے کے حالات بھی ایسا ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

do hair colors lead to whitening of hair, myth versus reality

Vinkmag ad

Read Previous

ناشتہ نہ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے؟

Read Next

چھائیوں کی پر چھائیاں

Leave a Reply

Most Popular