گلوٹن فری بریڈ
گلوٹن الرجی کے شکار افراد کے لئے گلوٹن فری بریڈ گھرمیں باآسانی تیارکی جا سکتی ہے۔
اجزاء
چاول کا آٹا 1 کپ
کارن سٹارچ 3/4کپ
باجرے کا آٹا 1/2کپ
السی کے بیج(پسے ہوئے) 1/4کپ
میٹھا سوڈا 1چائے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
تیل 1/4کپ
انڈا(سفیدی) 3عدد
سیب کا سرکہ 1چائے کا چمچ
خمیر بنانے کے لئے
خمیر(پاؤڈر) 2 چائے کے چمچ
پانی(ابلا ہوا) 1 کپ
چینی 2 کھانے کے چمچ
ترکیب
٭ایک بیکنگ پین لیں۔ اس پربرش سے تیل لگائیں اوربٹرپیپرلگا کرسائیڈ پررکھ دیں۔
٭پھرایک پیالے میں خمیر کے اجزاء ڈالیں اوراسے ہلا کر 5سے10منٹ کے لئے رکھ دیں۔
٭ایک بڑے پیالے میں کارن سٹارچ، باجرے کا آٹا،السی کے بیج ،میٹھا سوڈااورنمک ڈال کرمکس کریں۔
٭اب اس میں تیل،انڈے،سرکہ اورخمیرکا آمیزہ ڈالیں اورانہیں اچھی طرح گوندھ لیں۔
٭اب گوندھے ہوئے آٹے کوپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر 45سے60منٹ کے لئے روم ٹمپریچرپرپھولنے کے لئے رکھ دیں۔
٭پہلے سے تیازکردہ بیکنگ پین میں اس آٹے کو ڈالیں اور350 ڈگری پر پہلے سے گرم اوون میں 60سے65منٹ تک بیک کر لیں۔ بریڈ کا رنگ ہلکا سنہری رکھنے کے لئے اسے ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کربیک کریں۔
٭کچھ دیرٹھنڈا کرنے کے بعد مزیداربریڈ کوٹکڑوں میں کاٹ کرہوا بند ڈبے میں روم ٹمپریچر پرچار دن جبکہ فریزرمیں ایک ماہ کے لئے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
gluten free bread recipe, ingredients, directions
