Vinkmag ad

دردِ قولنج

نوزائیدہ بچوں کے پیٹ میں گیس کی شکایت بہت عام ہے۔ بظاہر یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں لیکن کچھ بچوں میں یہ زیادہ تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ درد قولنج  فیڈرسے دودھ پینے والے بچوں میں زیادہ عام ہے۔ اس کی عام علامات میں بچے کا اپنی کمر کو خم دارکرنا، ٹانگوں کواوپر کی جانب اٹھانا، معدے کا پھولا ہوا محسوس ہونا، ریح خارج ہونا اورڈکارآنا شامل ہیں۔

گیس کا علاج

دی گئی ہدایات پرعمل کر کے بچے کو گیس سے نجات دلائی جاسکتی ہے:

٭اس کی ٹانگوں کو گول گھمائیں۔

٭سوتے ہوئے اوردودھ پیتے وقت بچے کا سراونچا رکھیں۔

٭اسے کپڑے میں لپیٹ دیں۔

٭اس کے پیٹ کی مالش کریں۔

٭ڈکاردلوائیں۔ اس کے لئے اسے چھاتی سے لگا کر پیٹھ تھپتھپائیں۔

٭ ڈاکٹر کے مشورے سے ڈراپس اورپروبائیوٹک سپلی منٹس دیئے جاسکتے ہیں۔

بچاؤ

٭بچوں کو فارمولا دودھ دینے کے بجائے ماں کا دودھ پلانے کو ترجیح دیں۔

٭دودھ پلانے کے دوران اوراس کے بعد بچے کا سراونچا رکھیں اوراسے کئی بارڈکاردلوائیں۔

٭اس بات کو یقینی بنائیں کہ دودھ پینے کے دوران بچے نے صحیح اندازمیں نپل کو منہ میں لیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک دفعہ میں دودھ پلانے کی بجائے وقفے سے دودھ پلائیں۔

٭ماہرین صحت فیڈر کے استعمال سے منع کرتے ہیں تاہم کسی طبی وجہ سے ایسا کرنا پڑجائے تو دودھ پلانے کے دوران بوتل کواس پوزیشن میں رکھیں کہ اس کا پیندا دودھ سے خالی نہ ہو تاکہ اس میں ہوا کی گنجائش نہ رہے۔

colic pain, gas in children, How Do Mothers Take Care of Their Infants with Colic Pain, Colic in Babies, tummy pain in children, children health, bachon k pait mai gas

Vinkmag ad

Read Previous

ہرنیا کی سرجری 

Read Next

گلوٹن فری بریڈ

Leave a Reply

Most Popular