بزرگ افراد ‘ غذائی تبدیلیاں

بزرگ افراد‘غذائی تبدیلیاں

خواتین(50 سے 65 سال کی)

بزرگی میں داخل ہونے والی خواتین میں ہارمونز کے توازن کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ ایسے میں انہیں اپنی غذائی عادات پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں غذائی تبدیلیوں کوعمرکے مطابق دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس دوران خواتین میں ایسٹروجن نامی ہارمون کم مقدارمیں پیدا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے پیدا شدہ مسائل میں سر فہرست ہڈیوں کا بھربھرا پن ہے۔

٭سن یاس کے بعد دودھ اوراس سے بنی اشیاء جیسے دہی وغیرہ کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔ اگر پہلے دن میں دوگلاس دودھ پیتی تھیں تواب چارگلاس یا اس کے برابرکی متبادل غذائیں خوراک میں شامل کریں۔

٭اس عمرکے دوران اضافی آئرن نہیں لینا چاہئے کیونکہ اس کی ضرورت ماہانہ ایام میں ہوتی ہے ۔

٭دل کے امراض سے محفوظ رہنے کے لئے سیرشدہ چکنائی مثلاً گھی، مکھن اورماجرین سے اجتناب کریں۔ غیرسیرشدہ چکنائی مثلاً خشک گری دارپھل،السی،تل اورزیتون کو کھانے کا حصہ بنائیں۔

٭گوشت (مٹن یا بیف)کی جگہ مچھلی یا دیسی مرغی کھائیں کیونکہ یہ پروٹین اوراومیگا3 فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا آسان اوربہترذریعہ ہیں۔ یہ ضروری غذائی اجزاء دل کو صحت مند رکھنے میں مفید ہیں۔

٭چھنے آٹے، میدے اورپروسیسڈ اناج کی جگہ چھلکے سمیت اناج، چھلکے سمیت چاول، جئی اوربرآن بریڈ کا استعمال بڑھا دیں۔

مرد (50 سے 65 سال کے)

بزرگ مردوں میں جسمانی سرگرمی کم ہونے کے باعث میٹابولزم سست ہوجاتا ہے نتیجتاً دل کے امراض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس حوالے سے یہ احتیاطیں اہم ہیں:

 ٭اناج، روٹی، چاول، وغیرہ کی مقدارکم کریں۔

٭تلی ہوئی اشیاء اورٹرانس فیٹس کی جگہ غیر سیرشدہ چکنائیاں،اومیگا 3فیٹی ایسڈز، مچھلی،زیتون کا تیل، خشک میوہ جات اوربیج وغیرہ کو غذا میں شامل کریں۔

٭موسمی پھل اورسبزیوں کا استعمال بڑھا دیں۔ زیادہ بہتر ہے کہ سبزیوں کو کچا، ابال کر یا بھاپ میں پکا کرکھایا جائے۔

٭چونکہ مردوں میں ہارمونز کی کوئی خاص تبدیلیاں رونما نہیں ہوتیں لہٰذا کیلشیم کی مقداربڑھانے کی بجائے دودھ یا اس سے بنی غذاؤں کا استعمال مناسب مقدار میں ہی کرتے رہیں۔

 بزرگ افراد(70 سال یازائد عمر کے)

بزرگ خواتین و حضرات کی غذائی ضروریات یکساں ہوجاتی ہیں۔ صحت مند رہنے کے لئے خوراک میں ریشے دارغذائیں شامل کریں۔ اس میں موسمی سبزیاں، پھل اور چھلکے سمیت اناج شامل ہیں۔ اس عمرمیں نظام انہضام بھی اتنا فعال نہیں رہتا لہٰذا بزرگوں کودائمی قبض اور کھانا مکمل ہضم نہ ہونے جیسی شکایات کا سامنا رہتا ہے۔اس سے بچاؤ کے لئے ریشے سے بھرپورغذا،مناسب ورزش اوروقفے وقفے سے پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے۔ مزیدبرآں ہڈیوں میں مناسب مقدار میں کیلشیم نہ ہونے کے باعث بزرگ مردوں کو بھی بھربھری اورکمزور ہڈیوں کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے ۔اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ کیلشیم سے بھرپورغذا کھائیں۔

نوٹ: اوپرتجویز کردہ غذائی تبدیلیاں عمومی طور پر تمام بزرگ افراد کے لئے ہیں ۔ کسی طویل المیعاد بیماری کے شکار یا ایسے بزرگ افراد جو خاص ادویات استعمال کر رہے ہوں، وہ ماہرغذائیات کے مشورے سے مخصوص غذائی پلان تیار کروا سکتے ہیں۔

dietary changes for older people, women and men in between 50-65 years, people above 70

Vinkmag ad

Read Previous

بادام کے فوائد

Read Next

ہرنیا کیا ہے، کیسے نپٹیں

Leave a Reply

Most Popular