گارلک پاستا
اجزاء
پاستا 1/2 2 کپ
لہسن(کٹا ہوا) 8 جوئے
ٹماٹر(کٹا ہوا) 1 عدد
موزریلا چیز(کدوکش کی ہوئی) حسب ذائقہ
تلسی کے پتے(کٹےہوئے) 10 سے 15عدد
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ( پاؤڈر) حسب ضرورت
زیتون کا تیل 8 کھانے کے چمچ
ترکیب
٭ابلتے ہوئے پانی میں پاستا ڈال کر پکائیں۔ جب یہ نرم ہوجائے تو اسے چھان کردوچمچ زیتون کا تیل شامل کرکے مکس کرلیں۔
٭کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اورلہسن ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ پھرٹماٹر، نمک اورکالی مرچ شامل کرکے فرائی کریں اورآنچ سے اتارلیں۔
٭ایک بڑے برتن میں ابلا ہوا پاستا اورتیار کردہ مسالہ شامل کرکے مکس کریں۔ باقی تیل، تلسی، نمک اورکالی مرچ بھی چھڑک دیں۔
٭مزیدار پاستا تیار ہے، گرم گرم پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
کاربوہائیڈریٹس، وٹامن اے، کیلشیم اوروٹامن سی سے بھرپوریہ ڈش بچوں اوربڑوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ سبزیاں یا چکن شامل کرنے سےغذائیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
garlic pasta recipe, ingredients of garlic pasta, recipe for garlic pasta