Vinkmag ad

بار بار پیشاب آنا

Washroom illustration showing male, female, and special person’s signs

بار بار پیشاب آنا (Frequent Urination) ایسی کیفیت ہے جس میں دن یا رات کو بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ بعض اوقات مثانہ خالی کرنے کے فوراً بعد دوبارہ اس  کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ جب آپ واش روم جاتے ہیں تو پیشاب کم مقدار میں آتا ہے۔ یہ کیفیت نیند، روزمرہ معمولات اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ جبکہ رات کے وقت بار بار جاگ کر پیشاب کرنا نوکٹوریا کہلاتا ہے

وجوہات 

بار بار پیشاب آنا عموماً پیشاب کے نظام سے وابستہ اعضاء میں کسی خرابی یا خلل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس میں گردے، یوریٹر، مثانہ اور یوریتھرا شامل ہیں۔ ان میں کسی بھی سطح پر مسئلہ اس کیفیت کا سبب بن سکتا ہے۔

عمومی وجوہات

٭ مثانے میں انفیکشن، سوزش یا چوٹ

٭ جسم میں غیر معمولی طور پر زیادہ پیشاب بننا

٭ پٹھوں یا اعصاب کی خرابی جو مثانے کے کنٹرول کو متاثر کرے

٭ بعض کینسرز کے علاج کے اثرات

٭ کچھ مشروبات یا ادویات جن سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے

بیماریاں

کچھ مخصوص بیماریوں اور طبی حالتوں میں بار بار پیشاب آنا عام ہوتا ہے:

٭ غیر سرطانی پروسٹیٹ بڑھنا (بی پی ایچ)

٭ مثانے کا کینسر

٭ مثانے کی پتھریاں

٭ مثانے کی درد انگیز سوزش

٭ گردوں کی کمزوری یا ان کی کارکردگی میں کمی

٭ گردے کا انفیکشن

٭ زیادہ فعال مثانہ

٭ پروسٹیٹ کی سوزش

٭ یوریتھرا کا تنگ ہونا

٭ پیشاب پر قابو نہ رہنا

٭ پیشاب کی نالی کا انفیکشن

دیگر عوامل

دیگر عوامل میں شامل ہیں:

٭ مثانے کا نیچے کی طرف جھک جانا (سسٹوسیل)

٭ ذیابیطس انسپیڈس (Diabetes Insipidus) ، ایک نایاب طبی حالت ہے جس میں جسم میں پانی کا توازن خراب ہو جاتا ہے اور مریض کو بہت زیادہ پیشاب آتا ہے اور شدید پیاس لگتی ہے۔ یہ عام ذیابیطس سے مختلف بیماری ہے

٭ پیشاب آور ادویات (پانی کی گولیاں)

٭ الکحل یا کیفین کا زیادہ استعمال

٭ دن بھر زیادہ مقدار میں پانی پینا

٭ حمل

٭ پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں ریڈی ایشن تھیراپی

٭ ٹائپ 1 ذیابیطس

٭ ٹائپ 2 ذیابیطس

٭ وجائنا کی سوزش

علامات

بار بار پیشاب آنے کے ساتھ کچھ دیگر علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ان میں پیشاب کے دوران درد یا جلن، بار بار شدید حاجت، پیشاب روکنے میں دشواری نمایاں ہیں۔ پیشاب کا رسنا اور پیشاب کے رنگ میں غیر معمولی تبدیلی بھی اس میں شامل ہیں

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر بار بار پیشاب کی کوئی واضح وجہ سامنے نہ آئے تو طبی معائنہ ضروری ہے۔ اگر یہ مسئلہ نیند یا روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے

فوری طبی توجہ اس صورت میں ضروری ہے:

٭ پیشاب میں خون آنا

٭ پیشاب کا رنگ سرخ یا گہرا بھورا ہونا

٭ پیشاب کے دوران شدید درد یا جلن

٭ کمر، پیٹ یا پہلو میں درد

٭ پیشاب کرنے میں مشکل یا رکاوٹ

٭ مثانے کا مکمل خالی نہ ہونا

٭ پیشاب پر مکمل کنٹرول ختم ہونا

٭ اس کے ساتھ بخار ہونا

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=urologist

Vinkmag ad

Read Previous

کہنی کا درد

Leave a Reply

Most Popular