Vinkmag ad

کون سی غذائیں فریج میں نہ رکھیں؟ ماہرین کی ہدایات

Foods you should avoid keeping in the fridge, including tomatoes, potatoes, onions, bananas and bread

ماہرین کے مطابق بعض غذائیں فریج میں رکھنے سے ان کا ذائقہ، ساخت اور معیار متاثر ہو سکتا ہے۔

سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع تحقیق کے مطابق ٹھنڈک ٹماٹر کے ذائقے اور خوشبو کو متاثر کرتی ہے۔ ثابت ٹماٹر دھوپ سے دور اور روم ٹمپریچر پر رکھیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر بند ڈبے میں فریج میں محفوظ کریں۔ کیلے بھی روم ٹمپریچر پر اور براہِ راست دھوپ سے دور رکھیں۔ فریج کی ٹھنڈک سے ان کا چھلکا سیاہ پڑ سکتا ہے۔

کم درجہ حرارت پر آلو میں گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔ اس عمل کو کولڈ انڈیوسڈ سویٹننگ کہا جاتا ہے۔ آلو خشک، تاریک اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔ انہیں پیاز سے الگ رکھنا بہتر ہے۔ ثابت خشک پیاز بھی ٹھنڈی، خشک اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔ کٹے یا چھلے ہوئے پیاز بند ڈبے میں فریج میں محفوظ کریں۔

بریڈ فریج میں رکھنے سے جلد سخت اور باسی محسوس ہو سکتی ہے۔ اسے بند بیگ یا بریڈ باکس میں رکھیں۔ زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنا ہو تو بریڈ کو فریز کر دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

الٹرا وائلٹ ڈیٹیکشن کی کم لاگت چینی ٹیکنالوجی، پاکستانی ریسرچر بھی تحیق میں شامل

Read Next

پٹھوں اور نرم ٹشوز میں ہڈی بننے کی نایاب بیماری، نئی دوا منظور

Leave a Reply

Most Popular