Vinkmag ad

جب زہرسرایت کر جائے

یہ ایک حقیقت ہے کہ برا وقت بتا کر نہیں آتا ہے جس کا مشاہدہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اکثر کرتے رہتے ہیں۔ مثلاً پوری فیملی خوشی کی کسی تقریب میں شامل ہوتی ہے کہ اچانک پتہ چلتا ہے کہ بچے نے بوتل میں رکھا مٹی کا تیل کولامشروب سمجھ کر پی لیایا واش روم میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا گلابی رنگ کا تیزاب شربت سمجھ کر نگل لیا۔ اس طرح کے واقعات میں مریض کو فوراً ہسپتال پہنچانا ضروری ہوتا ہے‘ لیکن اس میں کچھ وقت لگتا ہے جبکہ اس دوران گزرنے والا ایک ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے ۔اس لئے والدین ہی نہیں‘ سبھی کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسی ہنگامی صورت حال میں انہیں کیا کرنا چاہئے ۔
تیزاب، غیرمتعلق ادویات، مٹی کے تیل یا کسی اور شکل میں زہریلے یا نقصان دہ مادے ہمارے جسم میں مندرجہ ذیل طریقوں سے داخل ہوتے ہیں:
٭ منہ کے ذریعے معدے میں
٭سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں۔
٭جلد پر کوئی زہریلی چیز لگنے سے ۔
٭ انجکشن کے ذریعے خون میں۔
علامات
اس کی چند واضح علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭سردرد
٭متلی
٭پیٹ میں درد
٭سانس لینے میں دشواری
٭غنودگی
٭جھٹکے لگنا(مرگی جیسی علامات)
٭بے ہوش ہو جانا
٭فالج
٭منہ اور ہونٹوں کا جلنا
ابتدائی طبی امداد
منہ کے ذریعے
اگرزہر منہ کے راستے جسم میں داخل ہوا ہو تومریض کوقے کرانے کی کوشش نہ کریں۔
سانس کے ذریعے
اگر زہر سانس کے ذریعے داخل ہوا ہو تو متاثرہ شخص کو خطرہ کی جگہ سے نکال کر تازہ ہوا میں لے جائیں۔
٭جلد کے ذریعے
زہر اگر جلد پر لگ جائے تو ایسی صورت میں جلد کو اچھی طرح پانی سے دھوئیں۔
کرنے کے کام
٭ ایسے میں فوراً ایمبولینس منگوائیں یا ڈاکٹر کی مدد لیں۔
٭مریض کی سانس اور دل کی دھڑکن دیکھیں ۔ اگر ضروری ہو تو منہ صاف کریں۔
٭اگر مریض بے ہوش ہو گیاہو تو اسے سیدھا لٹائیں۔
٭اگروہ ہوش میں ہو اور اس کے ہونٹ جلے ہوئے محسوس ہوں تو اسے ٹھنڈا پانی یا دودھ پلائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کے لئے مفیدغذائیں

Read Next

اونچائی کا خوف

Leave a Reply

Most Popular